پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت کو ٹاپ گیئر لگ گیا

Vehicles

Vehicles

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت کو ٹاپ گیئرلگ گیا۔ آٹو مینوفیکچرز کے مطابق صرف ایک ماہ میں 22 ہزار 564 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

پاکستان آٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق فروری میں گاڑیوں کی فروخت میں 15 فیصد اضافے ہوا ہے۔ دوسری جانب جولائی سے فروری کے دوران گاڑیوں کی مجموعی فروخت 23 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد رہی۔ جبکہ گزشتہ مالی سال کے انہیں آٹھ ماہ کے دوران 1 لاکھ 38 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں تھی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کی جانب سے پرانی گاڑیوں کی درآمدی پالیسی میں تبدیلی، آن لائن ٹیکسی سروس اور کم شرح سود کے باعث گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہواہے۔