پاکستان کو واچ لسٹ میں رکھنا امریکا کی بدنیتی ہے، خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیرِ خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ واچ لسٹ میں رکھنے کا مطلب امریکا کا ہمارے خلاف تمام ہتھیار استعمال کرنا ہے۔

پاکستانی وزیرِ خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکا نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں ہمیں دھوکا دیا۔ پاکستان کو واچ لسٹ پر رکھنا امریکا کی بدنیتی ہے۔ نجی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے جن قوموں کو اپنے انتقام کا نشانہ بنایا وہ آج بھی زندہ ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان سے متعلق امریکا کا اپنا موقف بدلتا رہا۔ اب امریکا افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔ امریکا کا کوئی ایسا مطالبہ نہیں جو ہم نے پورا نہ کیا ہو۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے حوالے سے حالات اور صورتحال سب کے سامنے ہے۔ بھارت میں گائے کا گوشت کھانے والوں کو قتل کر دیا جاتا ہے۔ واچ لسٹ میں لسٹ میں رکھنے کا مطلب امریکا کا ہمارے خلاف تمام ہتھیار استعمال کرنا ہے۔