پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کویت کی جانب سے یوم مئی کی مناسبت سے تقریب

Ceremony

Ceremony

کویت (محمد عرفان شفیق) گزشتہ روز کویت سٹی کے مقامی ہوٹل میں یوم مئی کی مناسبت سے مزدوروں کا عالمی دن منایا گیا، جس کا اہتمام پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کویت کی جانب سے کیا گیا۔ لیبر ڈے کے مہمان خصوصی لیبر ویلفیئر اتاشی سفارتخانہ پاکستان ڈاکٹر عمر جاوید تھے، تقریب کی صدارت چوہدری فیاض انجم صدر پاکستان ویلفیئر سوسائٹی نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت سینیئر نائب صدر شیخ ارشاد نے حاصل کی۔ حمد وثناء ظفر غوری نے پیش کی، جسکے بعد پاکستان و کویت کے قومی ترانے بجائے گئے۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد آصف کھوکھر نے خوبصورتی سے نبھائے۔ نور مست خان آفریدی اور عظمت خان آفریدی نے پشتو زبان میں مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے خطاب کیا جبکہ ڈاکٹر جہانزیب، محمد عرفان عادل، چوہدری الف دین جندران نیاردو زبان میں مزدوروں کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی۔ شعراء کرام سید صداقت علی ترمذی اور ذکی بھائی نے لیبر ڈے کی مناسبت سے اپنا کلام پیش کیا۔ گلوگار ظفر غوری اور ناصر عباس نے ملی نغمے اور گیت پیش کیے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔اسکے بعد نائب کمیونٹی اتاشی سفارتخانہ پاکستان طارق مسعود کو الوداعی حسن کارکردگی شیلڈ پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے پیش کی۔ طارق مسعود کی تین سالہ کارکردگی پر پاکستانی کمیونٹی نے حوصلہ مند تعریف کی۔

تقریب کے دوسرے حصے میں لیبر ویلفیئر اتاشی سفارتخانہ پاکستان ڈاکٹرعمر جاوید نے کمیونٹی کی دیگر شخصیات کی موجودگی میں یادگاری کیک کاٹا۔چوہدری فیاض انجم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کویت گزشتہ دس سالوں سے قومی، سماجی اور لیبرڈے کے پروگرام سفارتخانہ کے زیر سایہ کر رہی ہے۔ سینکڑوں مزدوروں کو روزگار کے مہیا کیے جا چکے ہیں۔آج کی نشت میں مختلف کمپنیوں کے سپر وائزر، انجینیر اور انتظامیہ کے دیگر افراد موجود ہیں جنکے تعاون سے پاکستانی کمیونٹی کے بے روز گار افراد کے لیے روزگار کے مواقع تلاش کیے جاتے ہیں۔

اسکے بعد تقریب کے مہمان خصوصی لیبر ویلفیئر اتاشی سفارتخانہ پاکستان ڈاکٹر عمر جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مزدور طبقے کے لیے یادگار پروگرام ہے جس میں ہر صوبے کی نمائندگی موجود ہے۔ مزدور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتی ہے، جو محنت مشقت کر کے اپنے ملک میں اپنے اہل و عیال کی کفالت کرتے ہیں۔انہوں نے لیبر ڈے کی شاندار تقریب منعقد کرنے پر پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کی انتظامیہ صدر چوہدری فیاض، سینیئر نائب صدر شیخ ارشاد، سید نعیم اقبال، سید اخلاص شاہ، محمد اسلم بھٹی، مظہر حسین، طارق بٹ، نورمست، جمعہ خان اور عظمت آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں حکیم طارق نے دعا کرائی اور حاضرین کو عشائیہ پیش کیا گیا۔