پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ آج شروع ہو گا

Test

Test

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ آج دبئی میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جیت کا عزم لیے ان ایکشن ہوں گی۔

گرین کیپس ٹیسٹ سیریز کے پہلے امتحان میں کامیابی کیلئے پریکٹس میں مصروف ہیں۔ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی دبئی میں کر دی گئی۔ ٹرافی کی رونمائی ایک ٹیکسی ڈرائیور سے کروائی گئی۔

اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتان بھی موجود تھے۔ گلابی گیند ، مصنوعی روشنیاں اور سفید وردی ، کھلاڑیوں کیساتھ شائقین بھی پرجوش ہیں۔

تاریخ کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ نومبر 2015 میں کھیلا گیا جہاں ایڈیلیڈ سٹیڈیم میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو شکست دی تھی۔