پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

Pakistan vs West Indies

Pakistan vs West Indies

دبئی (جیوڈیسک) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم سرخرو ہو گئی لیکن اب امتحان شروع ہو گا ون ڈے سکواڈ کا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سجے گا ون ڈے کا میدان۔ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے دونوں ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ قومی ون ڈے ٹیم نے کالی آندھی کا رخ موڑنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں۔

کھلاڑیوں نے بیٹنگ ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں خوب پریکٹس کی ، انگلینڈ سے ناکامی کے بعد اظہر الیون پر سیریز جیتنے کے لئے دباؤ ہوگا ، کپتان کہتے ہیں کہ ویسٹ انڈٰیز کو آسان حریف نہیں سمجھیں گے۔

مشکل وقت میں کپتان بنا ، اب قیادت کو انجوائے کرتے ہیں۔ شارجہ کی سپورٹنگ پچ بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں کیلئے ساز گار تاہم وکٹ سے سپنروں کو زیادہ مدد ملنے کا امکان ہے۔