پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

PAK vs WI

PAK vs WI

شارجہ (جیوڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا مقابلہ بھی شارجہ میں شیڈول ہے۔

دونوں ٹیمیں آج شام 4 بجے مدمقابل ہوں گی۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی جائے گی۔ بلے باز محمد رضوان کی جگہ عمر اکمل میدان میں اتریں گے جبکہ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کیرئیر کا 100واں میچ کھیلیں گے۔ کپتانی بچانے کے دباؤ کا شکار اظہر علی کو بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا چیلنج درپیش ہے۔

دوسرے ون ڈے کیلئے بھی شارجہ میں سلو اورلو پچ تیار۔ دورہ یو اے ای میں مہمان ویسٹ انڈین ٹیم ابھی تک فتح سے محروم ہے۔ کیربیئن کیلئے ون ڈے سیریز بچانے کا بھی آخری موقع جبکہ دوسری جانب پاکستان ٹیم سیریزجیت کر ون ڈے رینکنگ بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے۔