پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو آخری ٹی 20 میں شکست، سیریز اپنے نام کر لی

Pakistan vs West Indies

Pakistan vs West Indies

پورٹ آف سپین (جیوڈیسک) پورٹ آف سپین کا ہی میدان، سنبھل کر کھیلا پاکستان۔ باؤلروں نے دکھایا کمال، ویسٹ انڈین بلے بازوں کو کر دیا نڈھال۔ کیربیئن کی اننگز 8 وکٹوں پر 124 رنز تک ہی محدود رہی۔ اوپنر چیڈوک والٹن نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے۔ کپتان کارلوس بریتھویٹ نے آؤٹ ہوئے بغیر 37 رنز کی اننگز کھیلی۔

حسن علی نے چار اووروں میں 12رنز دے کر 2 شکار کئے۔ لیگ سپنر شاداب خان نے 16 رنز کے عوض 2 وکٹیں اڑائیں۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے کیا عمدہ آغاز، 40 کے مجموعی سکور پر کامران اکمل 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

احمد شہزاد کی 53 رنز کی اننگز میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ بابر اعظم کی اننگز کا خاتمہ 38 رنز پر ہوا۔

پاکستان نے 125 رنز کا ہدف 3 وکٹوں پر عبور کر کے سیریز 1-3 سے اپنے نام کر لی اور ساتھ ہی عالمی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر بھی قبضہ جما لیا۔