پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بھارت روانگی کی منتظر

Pakistan Women Cricket Team

Pakistan Women Cricket Team

کراچی (جیوڈیسک) آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میںپاکستان ویمن ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف نہیں کھیل سکے گی،یہ میچ کل شیڈول ہے، ٹیم اب تک بھارت روانگی کےلئے اجازت کی منتظر ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا وارم اپ میچ 10 مارچ کو چنئی میں شیڈول ہے،لیکن ٹیم حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باعث بھارت روانہ نہیں ہوسکی ہے،پاکستان ٹیم کو ایونٹ میں دوسرا وارم اپ میچ 12 مارچ کو جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنا ہے۔

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنا پہلا میچ 16 مارچ کو ویسٹ انڈیز کےخلاف کھیلے گی ۔