پاکستان ویمن ٹیم کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست

England vs Pakistan

England vs Pakistan

ووسٹر (جیوڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیمیں ووسٹر میں آمنے سامنے ہوئیں۔ انگلش ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں پر 378 رنز بنائے۔

لاؤرن ون فیلڈ نے 123 اور ٹامی بیوماؤنٹ نے 104رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی ماہم طارق نے دو شکار کئے۔ جواب میں گرین شرٹس کا سفر 166رنز پر ہی تمام ہو گیا۔

بسمہ معروف 61 رنز بنا کر نمایاں رہیں انگلینڈ کی آنیا شربسول نے چار وکٹیں اڑائیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کا تیسرا اور آخری ون ڈے 27 جون کو ٹاؤنٹن میں کھیلا جائے گا۔