پاکستان ویمن ٹیم آج انگلینڈ کیخلاف مدمقابل ہو گی

Pakistan Women's Team

Pakistan Women’s Team

لندن (جیوڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جا رہا ہے ، گرین شرٹس کیخلاف انگلش ٹیم اب تک ناقابل شکست ہے ۔

دونوں ٹیمیں شام چھ بجے لیسسٹر کاؤنٹی کے میدان پر مدمقابل ہونگی ۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت ثناء میر کر رہی ہیں ۔ انگلش ٹیم کی کپتانی پہلی بار ہیدر نائٹ کو سونپی گئی ہے ۔ آج پہلے ون ڈے کے دوران بارش کا بھی امکان ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک چار ون ڈے میچ ہو چکے اور تمام میں فتح انگلش ٹیم کے نام رہی ۔ انگلینڈ نے 2013 میں دو میچوں کی ون ڈے سیریز 0-2 سے اپنے نام کی تھی۔