تحریک لبیک یارسول اللہ کی اپیل پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ”یوم تحفظ آثار رسولۖ” منایا گیا

Tahreek Labbaik

Tahreek Labbaik

گجرات (پریس ریلیز) تحریک لبیک یارسول اللہ کی اپیل پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ”یوم تحفظ آثار رسولۖ” منایا گیا۔ اجتماعات جمعہ میں قرار دادیں منظور کی گئیں اور مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور جلوس نکالے گئے۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے مرکزی قائدین علامہ خادم حسین رضوی اور پیر محمد افضل قادری نے اجتماعات جمعہ اور دولت نگر میں جلسہ سے خطاب ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں آثار رسولۖ ختم کرنے کیخلاف عالم اسلام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

اسلامی دنیا رسول پاک کی نشانیوں اور آثار کی بحالی اور تحفظ کیلئے فوری کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت حلیمہ سعدیہ کے مکان اور رسول پاک ۖ سے منسوب دیگر مقامات کو مٹانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ آثار رسول کسی ایک ملک یا ایک فرقہ کی ملکیت نہیں بلکہ عالم اسلام کا انمول و عظیم تاریخی ورثہ ہیں۔ علامہ خادم حسین رضوی اور پیر محمد افضل قادری نے کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو خطوط جاری کرینگے جس میں آثار کے تحفظ کا شرعی حکم واضح کرنے کیساتھ انہیں محفوظ بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک عالمی سطح پر آواز بلند کریگی اور رسول پاکۖ کی نشانیوں اور تاریخی اسلامی مقامات کے تحفظ وبحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیگی اور صفا مروہ مقام ابراہیم کی طرح آثار رسول پاک کی زیارت کی جاسکے گی۔

الیاس زکی، میڈیا سیل تحریک لبیک یارسول اللہ