پاکستان سمیت دنیا بھر کی طرح خیرپور ناتھن شاہ میں بہی یوم سیاہ منایا گیا

Protest, Youm e Inehdaam Jannat UL Baqee

Protest, Youm e Inehdaam Jannat UL Baqee

خیرپور ناتھن شاہ : جنت البقیع کے تقدس کو پامال کرنے کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر کی طرح خیرپور ناتھن شاہ میں بہی یوم سیاہ منایا گیا۔ مذہبی جماعتوں کی طرف آل سعود خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر کی طرح خیرپور ناتھن شاہ میں جنت البقیع کے تقدس کو پامال کرنے کے خلاف مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مجلس وحدت المسلمین ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور انجمن جعفریہ کی طرف سے احتجاجی ریل نکال کر نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاج میں شریک مظاہرین فياض جعفري، غلام اصغر حسيني، سيد شفقت، سيد احمد شاه، سيد شبيهه حيدر شاه، اعجاز قريشي اور ديگر نے آل سعود خلاف شدید نعریبازی کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت نے آج 8شوال کے روز جنت البقیع کے تقدس کو پامال کیا تھا۔

اور راہلبیت علیہ السلام کے روزہ مبارک کو مسمار کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جنت البقیع وہ مقدس جگھ ہے جہاں پر رسول خدا حضرت محمد ﷺ کے بیٹی لخت جگر دختر رسول خاتون جنت سیدہ بیبی فاطمہ زہرہ سلام اللہ علیہا ،امام زین العابدین علیہ السلام، امام محمد باقر علیہ السلام اورامام جعفر صادق علیہ السلام مدفون ہیں۔انہوں نے کہا آل سعود نے آج کے روز ظلم اور بربریت کی انتہاکی تھی۔جنت البقیع کے تقدس کو پامال کرنے کے خلاف آج ہم یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

رپورٹ: فياض جعفري
03152515800