پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ کی ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین شمروز الہی گھمن کی حلقہ پی پی 44 سمبڑیال سے ٹکٹ کنفرم ہونے کے واضع امکانات

Shamroz Elahi Ghuman

Shamroz Elahi Ghuman

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ کی ایڈوائزری کونسل کے
چیئرمین شمروز الہی گھمن کی حلقہ پی پی 44 سمبڑیال سے ٹکٹ کنفرم ہونے کے واضع امکانات۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس اور دوسری اوورسیز تنظیموں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی صدارت میں ضلع سیالکوٹ کے امیدواروں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع سیالکوٹ کے امیدواروں نے قائد محترم کو انٹرویوز دئیے ۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ کی ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین شمروز الہی گھمن نے بھی قائد محترم کے سامنے خطاب کیا اور کہا کہ ہم قائد محترم میاں محمد نواز شریف کا مشن گھر گھر پہنچائیں گے۔

انشاءاللہ اوورسیز تنظیمیں اور تارکین وطن اپنے قائد کے شانہ بشانہ ہیں ۔میاں محمد نواز شریف نے شمروز الہی گھمن کے کام کو سراہا ۔واضع رہے کہ حلقہ پی پی 44سے شمروز الہی گھمن کی ٹکٹ کے امکانات روشن ہو گئے ہیں ۔امید ہے کہ چند روز تک مسلم لیگ ن کا پارٹی ٹکٹ حاصل کر کے تارکین وطن تک قائد میاں محمد نواز شریف کا مشن یورپین پاکستانیوں تک پہنچائیں گے۔