پاکستان تنظیم الااعوان یوتھ ونگ کا جنرل حمید گل کے انتقال پر افسوس کا اظہار

General Hameed Gul

General Hameed Gul

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تنظیم الااعوان یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے مرکزی صدر حاجی ملک علی اصغر اعوان آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جنرل حمید گل اسلام اور نظریہ پاکستان کے نڈر اور بے باک سپاہی تھے۔

مرحوم نے ساری زندگی پاکستان کے لئے وقف ررکھی تھی وہ پاکستان دشمن اور باطل قوتوں کے لئے خوف کی علامت تھے حاجی ملک علی اصغر اعوان نے کہاکہ جنرل حمید گل کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے مدتوں پُر نہیں کیا جاسکتا انہوں نے جنرل حمید گل کے اہل خانہ اور دیگر سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور سوگوران کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔