پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کویت کے صدر چوہدری غضنفر جمشید آف پلاہوڑی کی کیپٹن صفدر سے اسلام آباد میں ملاقات

Meeting

Meeting

ملکہ (عمر فاروق اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کویت کے صدر چوہدری غضنفر جمشید آف پلاہوڑی کی کیپٹن صفدر سے اسلام آباد میں ملاقات۔ کیپٹن (ر) صفدر کا کویت میں یوتھ ونگ کو مذید فعال بنانے پر زور تفصیل کے مطابق پا کستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کویت کے صدر چوہدری غضنفر جمشید آف پلاہوڑی نے پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر کیپٹن(ر) محمد صفدر اعوان سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔اس موقع پر چوہدری غضنفر جمشید نے کویت میں یوتھ ونگ کی کارکردگی پیش کی ۔چوہدری غضنفر جمشید نے کویت نے کہا کہ کویت میں یوتھ ونگ کو مذید فعال بنانے کے لئے ممبر شپ شروع کی جائے گی۔

کیپٹن (ر)محمد صفدر اعوان نے چوہدری غضنفر جمشید کی کارکردگی کو سراہا ۔اور کہا کہ کویت سمیت دوسرے خلیجی ممالک میں بھی یوتھ ونگ کے ممبران میں اضافہ کیا جائے ۔کیپٹن صفدر نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ اور یوتھ ونگ مضبوط اور فعال کردار ادا کر رہی ہے ۔انشاء اللہ اگلا الیکشن ن لیگ کا ہو گا ۔اور ن لیگ ہی اپنا اگلا وزیر اعظم بنائے گی۔