پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی

Cricket Team

Cricket Team

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی جب کہ مختار احمد دوسرے میچ کے بھی بہترین کھلاڑی قرارپائے اورانہوں نے سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوین کپتان ایلٹن چگمبورا نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جسے بیٹسمینوں نے درست ثابت کردکھایا اور جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔

اوپننگ بلے بازہملٹن مساکدزا اور ووسی سبندا نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے اننگز کا آغاز کیا اور 8 اوورز میں اسکور 68 تک پہنچا دیا جس کے بعد نویں اوور میں مساکدزا شعیب ملک کی گیند پرباؤنڈری لائن کے قریب انورعلی کوکیچ دے کر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 32 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رنز بنائے جس کے بعد سین ولیمز اور سبندا نے دوسری وکٹ پر68 رنز کی شراکت قائم کی اور مجموعی اسکور 136 تک پہنچا تو سبندا ہمت ہار گئے اور نصف سنچری سے صرف ایک رنز دوری پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستانی بولنگ لائن زمبابوین بیٹنگ کے سامنے بے بس دکھائی دی کپتان ایلٹن چگمبورا نے ایک ہی اوور میں محمد سمیع کو 3 چھکے لگائے جس کے بعد وہ انہی کی گیند پر احمد شہزاد کو کیچ دے بیٹھے جب کہ مقررہ اوورز کے اختتام تک زمبابوین ٹیم نے 175 رنز بنائے،سین ولیمز 58 اور چارلس کووینٹری 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد سمیع، شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔