پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

Pak vs Zim

Pak vs Zim

ہرارے (جیوڈیسک) پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا امتحان آج ہو گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے شروع ہو گا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کی بڑی جیت اور رواں سال ون ڈے میں شاندار بلکہ یادگار آغاز سے گرین شرٹس کے حوصلے بلند ہیں۔

اکاون میں سے پینتالیس ون ڈے میچوں کی جیت نے بھی حریف کھلاڑیوں پر دھاک بٹھائی ہوئی ہے۔

پاک زمبابوے ٹیموں سے بڑھ کر مقابلہ کوچز کا ہو گا۔ قومی شاہینوں کی خوبیاں اور خامیاں جاننے والے ڈیو واٹمور اب زمبابوے کو کس تربیت اور جذبے سے میدان میں اتارتے ہیں ادھر زمبابوے سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کو بھی بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔

آل راونڈر بلال آصف کو بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ وکٹ کیپر سرفراز احمد بھی سیریز میں ایکشن میں ہوں گے۔ ون ڈے ٹیم کی قیادت اظہر علی کے سپرد ہے۔