پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا

Azhar and Chigum Buraa

Azhar and Chigum Buraa

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کا مہمان ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز کا امتحان شروع ہونے کو ہے، قومی شاہین آج مہمان ٹیم کے خلاف ایک روزہ میچ کا افتتاحی میچ کھیلیں گے۔

ٹی 20 سیریز میں جیت کے بعد شاہد آفریدی کی قیادت کا امتحان تو ختم ہو گیا۔ اب ہے ون ڈے کپتان اظہر علی کی باری، گرین شرٹس اور مہمان ٹیم زمبابوے ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں آج آمنے سامنے ہوں گی۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پاکستانی وقت کے مطابق دن چار بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ان ایکشن ہوں گے قومی کپتان اظہر علی ہوم گرائونڈ میں ایک روزہ میچ کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے بے چین ہیں۔

اظہر علی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کو قابو کرنے کے لیے بہترین حکمت عملی تیار کر لی ہے تو دوسری جانب زمبابوین کپتان نے کہا کہ ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ سیریز جیت کر وطن واپس لوٹیں گے۔