پاکستانیوں ہم آ رہے ہیں، زمبابوے کھلاڑیوں کی ٹوئٹ

Zimbabwe Players

Zimbabwe Players

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان میں عالمی کرکٹ کا دروازہ کھولنے کا ذریعہ بننے والی زمبابوے ٹیم دبئی میں موجود ہے جو آج رات پاکستان پہنچے گی جب کہ زمبابوے کھلاڑی دورہ پاکستان کے لئے پرجوش ہیں۔

مہمان ٹیم دورہ پاکستان کے لئے ہرارے سے دبئی ایئرپورٹ پہنچ گئی جہاں سے زمبابوین کھلاڑی برین ویٹوری اور رچمونڈ موتمبامی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستانیوں ہم آرہے ہیں۔

جس کے جواب میں متعدد پاکستانیوں کی جانب سے انہیں خوش آمدید کہا گیا۔