پاکستانی فنکاروں کو کام نہ دینے کا بیان ’گن پوائنٹ‘ پر دیا: کرن جوہر

Karan Johar

Karan Johar

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم ساز و ہدایتکار کرن جوہر نے آخر کار زبان کھول دی۔ کرن جوہر نے کہا کہ فلم “اے دل ہے مشکل” کی ریلیز کے موقع پر ان کا پاکستانی فنکاروں کو فلموں میں کام نہ دینے کا بیان گن پوائنٹ پر ریکارڈ کرایا گیا تھا۔

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کرن جوہر بولے ویڈیو دیکھ کر لوگ سمجھے کہ شاید میں مذاق کر رہا ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ویڈیو ریکارڈ کراتے وقت مجھے ایسا لگا جیسے کوئی بندوق میرے سر پر رکھی ہے۔ دوسری جانب مہاراشٹر نونرمان سینا کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔

تنظیم کے رہنما ایمے کھوپکر کہتے ہیں کہ ان کی جماعت بھارتی فلمساز پر پاکستانی فنکاروں کو شامل نہ کرنے کا دباؤ برقرار رکھے گی اگر کرن جوہر یہ سمجھتے ہیں کہ ان سے گن پوائنٹ پر بیان ریکارڈ کرایا گیا تھا تو وہ اسے دھمکی ہی سمجھیں۔