پاکستانی کامیڈین سلیم البیلا اور سخاوت ناز کا مداح ہوں: جانی لیور

Johnny Lever

Johnny Lever

لاہور (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار جانی لیور نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سلیم البیلا اور سخاوت ناز ٹی وی پر جس طرح برجستہ انداز میں کامیڈی کر رہے ہیں۔

وہ اس بات کی علامت ہے کہ دونوں اداکار برصغیر کے ابھرتے ہوئے کامیڈین ہیں اور میں ذاتی طور پر ان کا مداح ہوں۔ انہوں نے سلیم البیلا اور سخاوت ناز کو بھارت آ کر اپنا مہمان بننے کی دعوت بھی دی ہے۔

اس حوالے سے سلیم البیلا اور سخاوت ناز کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ بھارتی فلموں کے ایک بڑے لیجنڈ کامیڈین نے ہمارے لیے اچھے کلمات ادا کیے ہیں۔