پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان کی زیر صدارت مجلس عاملہ کا اجلاس نئے ممبران کی نامزدگی

PCFA IJLAS VIENNA

PCFA IJLAS VIENNA

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستانی کمیونٹی فورم کا مشن دوریاں مٹانا اور خوشیاں بانٹنا ہے ۔پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان تبسم کی زیر صدارت مجلس عاملہ کا چوتھامرکزی جنرل اجلاس 23 ڈسٹرکٹ کے مقامی ہال میں 23 ستمبر کی شام منعقد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریاصدر ندیم خان ،سینئر نائب صدر حاجی محمد ارشد باجوہ ،مجلس عاملہ کے وائس چیرمین حاجی ملک خلیل اعوان ،نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ،نائب صدر حاجی ملک امین اعوان،جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد،جوائنٹ سیکر ٹری ملک عابد،میڈیا کوآرڈینیٹر اکرم باجوہ،فنانس سیکرٹری محمدانور،جوائنٹ سیکر ٹری علی زوالفقار،پاک یوتھ فٹبال شہباز خان،علی طارق،ہارون چوہدری اور آسٹریا کے دور دراز شہروں سے عبدالسلام فرید سالزبرگ، حافظ محمد نعیم آف ہورن ، عاصم نویدآف سٹویا مارک اور کلاگن فورٹ کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی مجلس عاملہ کے ممبران اورپاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات اور تاجر برادری نے شرکت کی۔

پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریاکی تقریب کے مہمان خصوصی نور اسلامک سنٹر ویانا کے خطیب علامہ حافظ عبدالحفیظ الازہری تھے۔تقریب کا آغاز سید عبدالرحمان شاہ کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور تقریب کو گرمانے کے لیے انوار خان نے غزل پیش کی جس پر حاضرین نے زبردست تالیاں بجا کر خوب داد دی۔ پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریاجوائنٹ سیکر ٹری ملک عابدنے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض بڑی خوبصورتی سے سر انجام دیتے ہوئے حاضرین شرکاء کو اجلاس میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور لالہ محمد حسین خان کو شاندار تقریب کا انعقاد کرنے پر مبارک باد دی۔پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان نے اپنے خطاب میں مہمانوں کو مرکزی جنرل اجلاس میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ سب کی بڑی مہربانی کہ آپ لوگوں نے مجھے میزبانی کا شرف بخشااور مجھے خدمت کرنے کا موقع دیا اور میں صرف اللہ پاک کی رضا کے لیے اُس کی مخلوق کی خدمت کرتا ہوں ہم سب ایک فیملی ہیں اور فیملی بن کر آگے بڑھ رہے ہیں اُنہوں نے مذید کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کی جو کاغذی کاروائی کی مشکلات ہیں اس کے لیے بہت جلد ایک دفتر بنایا جائے گا وہاں پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے لیے کام کیا جائے گا۔چیرمین لالہ محمد حسین خان نے کہا کہ میں اُس شخصیت کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جس شخصیت نے یہ فورم بنا کر ہم سب پر مہربانی فرمائی ہم سب اُن کے بے حد مشکور ہیں۔

جب یہ فورم بنا تو ہم چند لوگ تھے آج ماشااللہ ہر پاکستانی کی خواہش ہے کہ میں بھی اس فورم کا حصہ بنوں اور لو گ شامل بھی ہورہے ہیں اور فورم کو بہتر سے بہتر طریقہ سے چلانے کے لیے مجلس عاملہ کی اپنی ٹیم میںکچھ نئے لوگوں کو شامل کیا جارہا جو ایگزیکٹیو باڈی سے مکمل مشاورت کے ساتھ نامزد کیے گے ہیں اُن میںڈپٹی چیرمین حافظ محمد نعیم اورپی سی ایف اے کے کوآرڈینیٹرکے لیے عاصم نوید سٹویا مارک ،عبدالسلام فرید آف سالزبرگ،چوہدری طارق ،جاوید اقبال اور حاجی سلطان،چوہدری پرویز،عارف سعید شامل ہیں ایونٹ مینجر کے لیے ملک عابد اور حافظ نعیم آف ہورن اور انتظامی سروس کے لیے عمر خطاب خان ،طلحہ انور،عمیر انور،عثمان گل اور وقاص باجوہ اور پی سی ایف اے فیملی رابطہ کے لیے حبیب الرحمان ،محمد اسحاق،ملک خلیل اعوان اور حاجی ملک مصطفی شامل ہیں اور ویلکم پروگرام کے لیے حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ،حاجی سہیل اصغر باجوہ،علی زوالفقار اور عارف سعید شامل ہیں اور پی سی ایف اے کی فوڈ کمیٹی میں ملک امین اعوان،حاجی اسلم ملتانی،حاجی قاسم علی ،میاں محمد اعظم اور محمد ناصر نئے نامزد ہونے والے ممبران میں شامل ہیں۔

پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان تبسم نے نئے ممبران کی نامزدگی کے بعد تمام ممبران کو مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اورنئے نامزد ممبران کو تعارف کے لیے اسٹیج پربلایااور نئے نامزد ممبران نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فورم کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا اور پاکستانی کمیونٹی فورم کے عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہم آپ کے مشکور ہیں اور پاکستان کے لیے ہر وقت حاضر ہیں۔سٹویا مارک کے نومنتخب کوآرڈینیٹر عاصم نوید نے پاکستانی کمیونٹی فورم میں شامل ہونے کی خوشی میںپاکستانی کمیونٹی فورم کے تمام ممبران کے اعزاز میں یکم اکتوبر کو سٹویا مارک میں ایک پارٹی دینے کا اعلان کیا اور سب کو پارٹی میں شرکت کی دعوت دی ۔پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے صدر ندیم خان نے اپنے خطاب میں لالہ محمد حسین خان کو اخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے مرکزی جنرل اجلاس کا شاندار انتظام کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور فورم کے نونامزد ممبران کو فورم میں خوش آمدید کہتا ہوں اور مبارک باد پیش کرتا ہوں اور آپ کی شمولیت سے ہم سب مضبوط ہونگے اور اس فورم کی بنیاد فورم کے سرپرست اعلیٰ صاحب نے رکھی ہے ہم اُن کے بھی مشکور ہیں اُنہوں نے یہ فورم پاکستانی کمیونٹی کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے بنایا ہے جس کا ہم سب کو فائدہ ہے اور جب کوئی تنظیم بنتی ہے تو اُسے مضبوط ہونے میں وقت لگتا ہے اس سے پہلے ویانا میں سال میں صرف پی سی سی ہی یوم آزادی کا بڑا پروگرام کیا کرتی تھی اور جب سے یہ فورم بنا ہے اب سب پاکستانی متحرک ہو گے ہیں۔

صدر ندیم خان نے کمیونٹی فورم کے متعلق اور کمیونٹی کے مسائل پر شرکاء کے سوالات کے جواب بھی دیئے ۔پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے فنانس سیکرٹری محمد انور نے فنانس اور بینک اکا ونٹ پر بریفنگ دی اور پاکستانی کمیونٹی سے زیادہ سے زیادہ فنڈ جمع کرانے کی اپیل کی ۔پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے مرکزی اجلاس کی تقریب کے مہمان خصوصی نور اسلامک سنٹر ویانا کے خطیب علامہ حافظ عبدالحفیظ الازہری نے اتفاق اور اتحاد پر بیان فرمایا اور اجتمائی دعائیہ کلمات ہیں پاکستان کی ترقی ،خوشخالی اور پاکستانی کمیونٹی فورم کے اتحاد میں برکت کے لیے خصوصی دعا کی ۔یاد رہے کہ مرکزی جنرل اجلاس کے موقع پر میزبان لالہ محمد حسین کی جانب سے مہمانوں کے لیے کھانے میں مشروبات،چائے، کافی اور گرل کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا جس سے مہمان خوب لطف اندوز ہوئے اور شاندار انتظام کرنے پر مہمانوں نے لالہ محمد حسین کو اور اُن کی پوری ٹیم کو مبارک باد دی۔

تقریب کے احتتام پر لالہ محمد حسین خان نے ایک مرتبہ پھر مہمانوں کا مرکزی جنرل اجلاس میں شرکت کرنے پر اور اُنہیں خدمت کا موقع فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔پاکستانی کمیونٹی فورم کے سینئر نائب صدر حاجی محمد ارشد باجوہ،نائب صدر باوا سید غضنفر علی شاہ،نائب صدر حاجی ملک امین اعوان،جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد ،جوائنٹ سیکرٹری ملک عابد،فنانس سیکرٹری محمدانور،جوائنٹ فنانس سیکرٹری علی زوالفقار،وائس چیرمین حاجی ملک خلیل اعوان ،نومنتخب ڈپٹی چیرمین حافظ نعیم ،چوہدری پرویز،چوہدری طارق،عارف سعید،حاجی قاسم علی،عاصم نوید،عبدالسلام فرید ،حاجی سلطان ،ملک مصطفی اعوان ،سید یاسین شاہ و دیگر نے لالہ محمد حسین خان کو شاندار پروگرام کرنے پر مبارک باد دی۔