پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی جانب سے پاکستان سفارت خانہ ویانا کے اعلیٰ آفسران کو عید ملن پارٹی میں شرکت کی دعوت

Eid Milan Party Invitation

Eid Milan Party Invitation

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستانی کمیونٹی فورم کا مشن ہے دوریاں مٹانا اور ایک دوسرئے کو قریب لانا اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی جانب سے 2 جولائی بروز اتوار ایک عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں شرکت کرنے کے لیے پاکستانی فیملیز کو دعوت دینے کا سلسلہ زوروشور سے جاری ہے۔

اسی سلسلہ میں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے فیملیز رابطہ انچارج حبیب الرحمان خان اور میڈیا کوآرڈینیٹر اکرم باجوہ نے عید ملن پارٹی میں شرکت کی دعوت کے سلسلہ میں22 جون کی دوپہرپاکستان سفارت خانہ ویا نا کے اعلیٰ آفسران اور سٹاف سے خصوصی ملاقات کی اور پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے عید ملن پارٹی میں فیملی کے ساتھ شرکت کی دعوت دی۔

اعلیٰ آفسران اور سٹاف نے عید ملن پارٹی میں شرکت کی یقین دہائی کرائی ۔حبیب الرحمان خان اور اکرم باجوہ نے پاکستان سفارت خانہ ویانا کے اعلیٰ آفسران اور سٹاف کا عید ملن پارٹی کادعوت نامہ قبول کرنے پر شکریہ ادا کیا۔