پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا ایگزیکٹیو باڈی کا ماہانہ اجلاس صدر ندیم خان کی زیر صدارت باجوہ ہاوس میں منعقد ہوا

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا ایگزیکٹیو باڈی کا ماہانہ اجلاس صدر ندیم خان کی زیر صدارت باجوہ ہاوس میں 7 اکتوبر کی شام منعقد کیا گیا اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گے ۔اجلاس میں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا صدر ندیم خان ،سینئر نائب صدر حاجی محمد ارشد باجوہ ،نائب صدر حاجی ملک امین اعوان ،نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ، جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد،مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان ، ڈپٹی چیرمین حافظ محمد نعیم،فنانس سیکرٹری محمد انور،جوائنٹ فنانس سیکرٹری علی زوالفقاراور میڈیا اکرم باجوہ نے شرکت کی ۔اجلاس کی کاروائی کا آغاز پی سی ایف اے مجلس عاملہ ڈپٹی چیر مین حافظ محمد نعیم کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمدنے اجلاس میں موجود ممبران کو اجلاس کے ایجنڈا کے اہم نکات پر بات کی۔اجلاس میں پی سی ایف اے کی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر اب تک کی گی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاوت کی گی ۔ اجلاس میں لالہ محمد حسین خان ،حافظ محمد نعیم ،باوا سید غضنفر علی شاہ،ملک امین اعوان،علی زوالفقار، محمدانور،خواجہ منظور احمد اور حاجی محمد ارشد باجوہ نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنی اپنی تجاویز پیش کیں ۔صدر ندیم خان نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم تمام پاکستاینوں کا اپناپلیٹ فارم ہے اس فورم میں ہرپاکستانی شامل ہوکر پاکستان کی خدمت میں اپنا اپنا کردار ادا کرئے اور ہم ہر اُس پاکستانی کو ویلکم کہیں گے جو پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کا خواہش مند ہو اور پاکستان کی سر بلندی کے لیے کچھ کرنے کا عزم رکھتا ہو ۔صدر ندیم خان نے مذید کہا کہ پی سی ایف اے اب اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے میری پوری ٹیم کی اب تک کی کارکردگی ہر شعبہ میں قابل تعریف ہے ۔اُنہوں نے خصوصاََ مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان کی مجلس عاملہ میں اپنی زمہ داریاں احسن طریقہ سے پوری کرنے پر تعریف کی ۔اجلاس کے احتتام پر میزبان حاجی ارشد باجوہ کا تمام شرکاء نے شاندار کھانے کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا اور حافظ محمد نعیم نے اجتمائی دعائیہ کلمات میں حاجی ارشد باجوہ کے کاروبار میں ترقی اور صحت اور تندرستی کے لیے اور پاکستان کی ترقی ،خوشخالی اور سربلند کے لیے دعا کی۔

PCFA IJLAAS Vienna

PCFA IJLAAS Vienna

PCFA IJLAAS Vienna

PCFA IJLAAS Vienna

PCFA IJLAAS Vienna

PCFA IJLAAS Vienna

PCFA IJLAAS Vienna

PCFA IJLAAS Vienna

PCFA IJLAAS Vienna

PCFA IJLAAS Vienna

PCFA IJLAAS Vienna

PCFA IJLAAS Vienna

PCFA IJLAAS Vienna

PCFA IJLAAS Vienna

PCFA IJLAAS Vienna

PCFA IJLAAS Vienna