پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کا چوتھا جنرل اجلاس صدر ندیم خان کی زیر صدارت 23 ستمبر کو منعقد کیا جائے گا

PCFA

PCFA

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی ایک غیر رسمی میٹنگ صدر ندیم خان کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے مختلف عہدیداران نے شرکت کی ۔میٹنگ میں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمدحسین خان نے تجویز پیش کی کہ پاکستانی کمیونٹی فورم کا ایک جنرل اجلاس بلایاجائے جس میں مجلس عاملہ میں نئے ممبران کو شامل کرکے مختلف شعبہ جات میں نئی زمہ داریاںسونپی جائیں۔

میٹنگ میں موجود صدر سمیت تمام ممبران نے لالہ محمدحسین خان کی تجویز کو متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے 23 ستمبر بروز ہفتہ شام 16بجے 23 ڈسٹرکٹ ویانامیں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کا جنرل اجلاس بلانے کا متفقہ فیصلہ کیا جس کی انتظامی امور کی زمہ داری مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان کو دی گئیں۔

صدر ندیم خان نے تمام ممبران کو کہا کہ جنرل اجلاس میں ایگزیکٹیوباڈی کے ممبران اور مجلس عاملہ کی رجسٹرڈ تنظیموں اور آسٹریا کے دوسرئے شہروں میں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریاکے ممبران کو شرکت کی دعوت دی جائے تاکہ تمام ممبران اپنی اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اُنہوں نے مذید کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں سے رابطہ کیا جائے اور پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا میں شرکت کی دعوت دی جائے ۔جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد نے کہا کہ جنرل اجلاس میں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی اب تک کی کارکردگی پر حاضرین اجلاس کو بریفنگ دی جائے گی۔ایڈریس ۔( Mosetig Gasse 3 23 ڈسٹرکٹ ویانا )