پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے زیر انتظام 11 اگست جشن یوم آزادی پاکستان پروگرام کے مہمان خصوصی جناب سفیر پاکستان منصور احمد خان ہونگے۔ اکرم باجوہ

Akram Bajwa

Akram Bajwa

ویانا (نمائندہ خصوصی) پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے میڈیا کوآرڈینیٹر اور قائم مقام جنرل سیکرٹری اکرم باجوہ نے 10جولائی کو پاکستان سفارتخانہ ویانا میں نئے نامزد سفیر جناب منصور احمد خان سے پاکستان سفارت خانہ ویانا میں خصوصی ملاقات کی اپنی اور پی سی ایف اے کی جانب سے ویانا میں خوش آمدید کہا ۔اکرم باجوہ نے سفیر پاکستان کو پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے زیر انتظام دوسرا سالانہ11 اگست جشن یوم آزادی پاکستان پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

دعوت دی جناب سفیر پاکستان نے پی سی ایف اے کے پروگرام کی دعوت قبول کرتے ہو ئے پروگرام میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میری بھی بہت خواہش ہے کہ میں پاکستانی کمیونٹی سے جلد سے جلد ملاقات کروں ۔اکرم باجوہ نے جناب سفیر پاکستان منصور احمد خان کا پروگرام کی دعوت قبول کرنے اور پروگرام میں شرکت کرنے کا وعدہ کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔جناب سفیر پاکستان منصور احمد خان نے اکرم باجوہ کا پی سی ایف اے کی جانب سے پروگرام میں شرکت کی دعوت دینے پرشکریہ ادا کرتے ہوئے پی سی ایف اے کی پوری ٹیم کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔