پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے زیر انتظام عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا

Eid Milan Party Vienna

Eid Milan Party Vienna

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے زیر انتظام عید ملن پارٹی کا اہتمام 2 جولائی سپہر 2 بجے 10 ڈسٹرکٹ کے مقامی وگ پارک میں کیا گیا جس میں پاکستان سفارت خانہ ویانا کے پورئے سٹاف سمیت پاکستانی کمیونٹی نے آسٹریا کے دوردراز کے شہروں سالزبرگ، لینز، گراس، ہورن اور کریمز سے خواتین و بچوں ،نوجوانوں اور بزرگ حضرات نے پہلی مرتبہ ویانا میں کسی بھی پاکستانی عید ملن پارٹی میں ریکارڈاور بھر پور شرکت کی اور پاکستانی کمیونٹی نے قومی پرچم تلے جمع ہوکر ایک قوم ہونے کا بھر پور ثبوت فراہم کیا۔اور پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کا جو مشن ہے آپس میں پیار بانٹنا اور دوریاں مٹانا اور کمیونٹی کو آپس میں جوڑنا اس بات کا ثبوت پاکستانی کمیونٹی نے عید ملن پارٹی میں شرکت کرکے ثابت کر دیا۔

عید ملن پارٹی کے مہمان خصوصی پاکستان سفارت خانہ ویانا کے پاکستانی کمیونٹی قونصلر سہیل افضل صاحب جب عید ملن پارٹی میں اپنے سٹاف کے ساتھ پہنچے تو پی سی ایف ائے کی مرکزی قیادت صدر ند یم خان،سینئر نائب صدر حاجی محمدارشد باجوہ،نائب صدر حاجی ملک امین اعوان،چیرمین مجلس عاملہ لالہ محمد حسین خان تبسم ،جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد ،جوائنٹ سیکرٹری ملک عابد،فنانس سیکرٹری محمد انور، جوائنٹ فنانس سیکرٹری علی زوالفقار،فیملیز رابطہ انچارج حبیب الرحمان خان اور میڈیا کوآرڈینیٹر اکرم باجوہ اور مشیر خاص حاجی ملک خلیل اعوان نے مہمان کو خوش آمدید کہا او ر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ PCFAکی مرکزی قیادت عید ملن پارٹی میں مہمانوں کو ویلکم کرتی رہی PCFAکی پوری ٹیم نے مہمانوں کوبہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے 500 سے زائدکرسیاں،بینچ اور میزوں کا انتظام کررکھا تھا اور مشروبات ،جلیبیاں ،آئس کریم اور بہترین کھانے کا بھی بندوبست کیا گیا PCFA کے انتظامات کو پاکستانی کمیونٹی کی خواتین اور مرد حضرات نے خوب سراہا اور جیو نیوز سے پاکستانی خواتین اور مرد حضرات نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کے انتظامات کیئے گے ہیں ویانا میں اتنے اچھے انتظامات پہلے کبھی نہیں دیکھے خصوصاََ بچوں میں عید گفٹ اور خواتین کے لیے خواتین نے انتظامات سنبھالے ہوئے تھے جو بہت ہی خوش آئند بات ہے اور سات آٹھ سو مہمانوں کو کھانا، آئسکریم، جلیبیاں اور مشروبات وغیرہ پیش کرنا بہت ہی مشکل کام ہے مگر PCFA کی قیادت نے یہ سب کچھ کرکے دکھا دیا ہے۔

عید ملن پارٹی میں علامہ عبدالحفیظ الازہری ،جناب سہیل افضل ،فاروق چوہدری ،ندیم خان ،لالہ محمد خان تبسم خان نے بچوں میں عید کے گفٹ تقسیم کیے۔عمر خان ،ملک خلیل اعوان ،ملک امین اعوان ،ملک عابد ،اکرم باجوہ ،حبیب الرحمان خان ،ملک عدنان ،شہباز خان ،ملک طارق ،ارشد باجوہ اپنی پوری ٹیم کے ساتھ مہمانوں کو مشروبات اور دوسری سہولیات مہیا فراہم کرنے میں پیش پیش تھے۔عید ملن پارٹی کے احتتام پر پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد نے PCFAکی جانب سے مہمانوں کا پارٹی میں ریکارڈشرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان سفارتخانہ ویا نا کے ٹیکنیکل منسٹر وقار ملک کو اپنی مدت ملازمت ویانا میں ختم ہونے پر زبردست اخراج تحسین پیش کیا اور نئے تعینات ٹیکنیکل منسٹر عامر منظور احمد کو ویانا میں خوش آمدید کہا اور لالہ محمد حسین خان ،فاروق چوہدری ،ملک امین اعوان نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا کو خوش آئند قرار دیا۔

پاکستان سفارتخانہ ویا نا کے ٹیکنیکل منسٹر وقار ملک نے اور نئے تعینات ٹیکنیکل منسٹر عامر منظور احمد نے بھی عید کی پارٹی میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاکستانیوں کو عید کی مبارک باد دی۔عید ملن پارٹی کے مہمان خصوصی جناب سہیل افضل صاحب نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ مجھے آج نہایت خوشی ہوئی کہ جس مقصد کے لیے یہ مشاورتی کونسل بنائی تھی آج اُس کی جھلک نظر آ رہی ہے اور پودا آہستہ آہستہ پروان چڑھ رہا ہے میں PCFA کے صدر ندیم خان کی پوری ٹیم کو اس شاندار عید ملن پارٹی کا اہتمام کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں اور آپ لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو آج عید ملن پارٹی میں اپنے قومی پرچم کے نیچے جمع ہوئے اُنہوں نے مذید کہا کہ ہم سب کسی کے اُ وپر احسان نہیں کر رہے ہم پاکستان کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہماری آنے والی نوجوان نسل اس فورم کا فائدہ اُٹھائے گی اور آپ سب کو عید مبارک پیش کرتا ہوں۔

نور اسلامک سنٹر ویانا کے خطیب علامہ حافظ عبدالحفیظ الازہری نے پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ کی والدہ محترمہ اور بھابھی محترمہ کی گذشتہ دنوں پاکستان میں اچانک وفات پر حاضرین کے ساتھ مل کر گہرئے افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت کے لیے اجتمائی فاتحہ خوانی کرائی اور دعا کی کہ اللہ پاک علی باوا کی والدہ اور بھابھی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرو جمیل دئے آمین ۔علامہ حافظ عبدالحفیظ الازہری نے پاکستان کی ترقی اور خوشخالی اور سلامتی و امن ا امان اور اُمت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کرائی ۔یاد رہے کہ PCFA کی عید ملن پارٹی میں وہ فیملیز کو بھی دیکھا گیا جو کبھی کسی پروگرام میں نہیں دیکھا گیا عید ملن پارٹی میں ایسا محسوس ہورہا تھا کہ جیسے لوگ پاکستان میں عید منا رہے ہیں پارٹی واقعی ایک جشن اور کسی میلہ کا منظر پیش کررہی تھی اور پاکستانی کمیونٹی کے چہروں پر چمک اور مسکراہٹ قابل دید تھی بچے فٹبال ،ٹینس اور کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہوکر فخر محسوس کر رہے تھے۔آخر میں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے عید ملن پارٹی احتتام پزیر ہوئی۔