پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے زیر انتظام 2 جولائی عید ملن پروگرام کی کامیابی پر اظہار تشکر

Pakistani Community Frum Austria

Pakistani Community Frum Austria

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے صدر ندیم خان ،سینئر نائب صدر حاجی محمد ارشد باجوہ ،نائب صدر حاجی ملک امین اعوان،جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد ، جوائنٹ سیکرٹری ملک عابد ،فنانس سیکرٹری محمد انور ،جوائنٹ فنانس سیکرٹری علی زوالفقار ،میڈیا کوآرڈینیٹر اکرم باجوہ ،مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان تبسم،مشیر خاص حاجی ملک خلیل اعوان ،فیملی رابطہ انچارج حبیب الرحمان خان نے پاکستانی کمیونٹی کی خواتین ، بچوں ،بزرگوں ، نوجوانوں اور سیاسی ،مذہبی،رفاہی تنظیموں کا عید ملن پارٹی پروگرام میں بھر پور شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کا مشن ہے خوشیاں بانٹنا اور دوریاں مٹانا اور پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے جس کا ثبوت پاکستانی کمیونٹی نےA PCFکے زیر انتظام 2جولائی عید ملن پروگرام میں بھرپور شرکت فرما کر ثابت کر دیا۔

اُنہوں نے مذید کہا کہ A PCFکی پوری ٹیم پاکستانی کمیونٹی کا دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہیں کہ آپ نے عید ملن پارٹی میں شرکت کرکے عید کی خوشیوں کو دوبالا کیا ۔پاکستانی کمیونٹی فورم کی ٹیم خصوصی طور پر نور اسلامک سنٹر کے خطیب علامہ حافظ عبدالحفیظ الازہری ،حافظ گلزار احمد کا اور اُن کی پوری ٹیم جس نے پروگرام میں پورادن مہمانوں کی خدمت میں A PCFکی ٹیم کے ساتھ اہم کردار ادا کیا ہم سب ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔A PCF کی ٹیم انشاء اللہ

آئندہ بھی اسی طرح کے مذہبی اور قومی تہواروں کے پروگرامز کا انعقاد کرائے گی یہ سب کچھ آپ پاکستانی کمیونٹی کے تعاون سے ہی ممکن ہے آپ ہمارا اسی طرح ساتھ دیتے رہیں ہم اس سے بھی بڑئے بڑئے پروگرام کرکے آپ کو آپس میںپیار بانٹنے اور دوریاں مٹانے کاموقع فراہم کریں گے اور ہم سب قومی پرچم تلے ایک ہیںپاکستانی کمیونٹی زندہ باد پاکستان زندہ باد۔

Pakistani Community Frum Austria

Pakistani Community Frum Austria

منجانب۔(پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا )