پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے زیر انتظام دوسرا سالانہ جشن یوم آزادی پاکستان پروگرام کا انعقاد 11 اگست کو منعقد کیا جائے گا۔ اکرم باجوہ

Akram Bajwa

Akram Bajwa

آسٹریا (اکرم باجوہ) پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کا مشن دوریاں مٹانا اور خوشیاں بانٹنا ہے اسی سلسلہ میں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے میڈیا کوآرڈینیٹر اور قائم مقام جنرل سیکرٹری اکرم باجوہ نے پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی جانب سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے زیر انتظام دوسرا سالانہ جشن یوم آزادی پاکستان پروگرام کا انعقاد 11 اگست 2018 بروز ہفتہ شام 5 بجے 21 ڈسٹرکٹ فلوریڈزڈوف کے VHSہال میں منعقد کیا جائے گا۔جس میں پاکستانی کمیونٹی سے استدعا کی جاتی ہے کہ جشن یوم آزادی پاکستان پروگرام میں اپنی فیملیز سمیت شرکت فرما کر جشن یوم آزادی پروگرام کی رونق کو دوبالا کریں اور قومی پرچم تلے جمع ہوکر یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

جشن یوم آزادی پروگرام کے انتظامی امور کو حتمی شکل دینے کے لیے پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی ایگزیکٹیو باڈی کی میٹنگ بہت جلد منعقدکی جائے گی۔