پاکستانی کمیونٹی فورم کا عید ملن پروگرام شاندار کامیابی پر چیرمین لالہ محمد حسین خان کی جانب سے 1500 سویورو گفٹ

PCFA Vienna

PCFA Vienna

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے زیر انتظام 2 جولائی عید ملن پروگرام کی شاندار کامیابی کے بعد پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریاکی ایک غیر رسمی میٹنگ سینئر نائب صدر حاجی محمد ارشد باجوہ کی زیر صدارت گیارہ ڈسٹرکٹ میں منعقد ہوئی جس میں PCFAمجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان تبسم ،نائب صدر حاجی ملک امین اعوان ،جنرل سیکر ٹری خواجہ منظور احمد ،جوائنٹ سیکرٹری ملک عابد اور میڈیا کوآرڈینیٹر اکرم باجوہ نے شرکت کی۔

میٹنگ میں موجود ممبران نے عید ملن کی بے مثال اور تاریخی شاندار کامیابی پر ایک دوسرئے کی پروگرام کو کامیاب کرانے کی اکاوشوں اور اہم کرادار ادا کرنے کی تعریف کی اور ایک دوسرئے کو مبارک باد دی اور پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا ۔مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان تبسم نے میٹنگ میں عید ملن پروگرام کی شاندار کامیابی پر تمام ممبران کو فرداََفرداََ مبارک بادی اور پاکستانی کمیونٹی کو عید ملن پارٹی میں بہترین سہولیات اور اُن کے لیے انتظامات خصوصاََ مشروبات،آئس کریم،جلیبیاں اور شاندار کھانامہیا کرنے پر پوری ٹیم کو انتظامات میںاپنا اپنا اچھااوراہم کردار ادا کرنے کی تعریف کی ۔ PCFA کی پوری ٹیم نے آئندہ اس سے بھی زیادہ پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کا عزم کیا۔

لالہ محمد حسین خان تبسم نے عید ملن پروگرام کی شاندار کامیابی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانیوں کے آئندہ مستقبل میںپروگرام کے لیے اپنی طرف سے پاکستانی کمیونٹی فورم کو اپنے فنڈ کے علاوہ اضافی 1500 سو یورو فنڈگفٹ دیا اور لالہ محمدحسین خان نے اپنی جانب سے میڈیا کوآرڈینیٹر کو پروگرام کی شانداراور بہترین غیرجانبدارانہ اخبارات رپورٹنگ اور ٹی وی میں کوریج کرنے کی خدمات کے اعتراف میں اُنہیںانعامی رقم کیش دی۔میٹنگ میں موجود شرکاء نے اُن کی اس خدمات کو بہت سراہا اور شکریہ ادا کیا۔