پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے عہدیداران کی منہاج القرآن آسٹریا کے پروگرام میں بھرپور شرکت اور مبارک باد

PCFA MQI VIENNA

PCFA MQI VIENNA

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد اور جوائنٹ سیکر ٹری ملک عابد نے منہاج القرآن آسٹریاکے کامیاب پروگرام کے سلسلہ میں مشترکہ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے صدر ندیم خان اور مجلس عاملہ کے چیر مین لالہ محمد حسین خان کی قیادت میں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے تمام عہدیداران سینئر نائب صدر حاجی محمد ارشد باجوہ ،نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ،نائب صدر حاجی ملک محمد امین اعوان ،مجلس عاملہ کے مشیر خاص حاجی ملک خلیل اعوان ،فنانس سیکر ٹری محمد انور،جوائنٹ فنانس سیکرٹری علی زوالفقارنے منہاج القرآن آسٹریاکے پروگرام میں بھر پور شرکت کی منہاج القرآن پاکستان کے پراجیکٹ کی فنڈریزنگ میں دل کھول کر فنڈ دیا۔

مجلس عاملہ کے چیر مین لالہ محمد حسین خان نے پاکستان میںمنہاج پروگرام کے تحت جو یتیم بچے زیر کفالت ہیں کی چند بچوں کی ایک سال کی کفالت کی زمہ داری بھی لی ۔اُنہوں نے مذید کہا کہ پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی جانب سے منہاج القرآن آسٹریاکو کامیاب اور بہت خوبصورت پروگرام کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔