پاکستانی برادری کی مدد اور ہر ممکن تعاون کو اپنے وسائل کے مطابق کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے

Khalid Usman Qaiser Meeting

Khalid Usman Qaiser Meeting

ایتھنز (مرزا جاوید اقبال) پاکستانی برادری کی مدد اور ہر ممکن تعاون کو اپنے وسائل کے مطابق کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے مرشد عالم کی مدد کے لیے بھرپور تعاون کر رہے ہیں اس بات کا اعادہ سیر پاکستان خالد عثمان قیصر نے پاکستانی وفد سے گفتگو میں کیا۔

پاکستانی برادری کے ایک نمائندہ وفد جن میں سماجی کارکن و صحافی مرا جاوید اقبال، معروف عالمی ابلاغ کے اداروں سے وابستہ صحافی سکندر ریاض چوہان، کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن خالد مغل اور دیگر شامل تھے نے کراچی کے ایک پاکستانی مرشدعالم کی علالت اور اس کی پاکستان روانگی سے متعلق سفیر پاکستان خالد عثمان قیصر کو تفصیلات اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

Khalid Usman Qaiser Meeting

Khalid Usman Qaiser Meeting

سفیر پاکستان نے وفد کی موجودگی میں اپنے سفارتی عملے کو ضروری ہدایات کے علاوہ یونان کی مختلف سماجی وپناہ گزین تنظیموں کے سربراہان سے فون پر رابطہ کرکے ان سے فوری تعاون کا وعدہ لیا۔سفیر پاکستان کی بھرپور کاوش اور تعاون پر ود نے ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی طرح پاکستانی برادری کے مسائل کے حل کے لیے اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔