پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کی جانب سے کرسمس کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

مانچسٹر (نوید چوھان) پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کی کرسمس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ڈکنسن روڈ مانچسٹر میں کیا گیا تقریب میں پاکستانی مسیحی برادری اور دیگر عمائدین شہر کے علاوہ کثیر تعداد میں عورتوں اور بچوں نے شرکت کر کے اس تقریب کا حسن دو بالا کیا۔ بچوں کی توجہ کا مرکز فادر کرسمس رہے جنھوں نے چھوٹے بچوں کو تحائف بھی دیے بچے فادر کرسمس کو اپنے درمیان پا کر پہلے نہیں سما رہے تھے۔ تقریب میں مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کے گیت بھی سنوائیں گئے جنھیں شرکاء نے بہت پسند کیا۔ یہ تقریب منعقد تو کرسمس کے حوالے سے کی گئی تھی لیکن اس میں ہر خاص و عام کو دعوت دی گئ تھی۔ اور کمیونٹی کی اتنی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اس تاثر کو بھی تقویت دی ہے کہ مانچسٹر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی تمام کمیونٹیز کے تہواروں میں نہ صرف دلچسپی رکھتی ہے بلکہ انھیں خوش دلی سے مناتی ہے۔ قونصل جنرل ظہور احمد ، فضا نیازی اور دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا آمد پر شکریہ ادا کیا۔ فادر فلک شیر اور او پی ایف کے چئیرمین امجد ملک نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرسمس کے پیغامات دئیے۔ بچوں کے لیے باونسی کیسل، مہندی، فیس پینٹنگ اور دیگر گیمز کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ محمد افضل، کونسلر رب نواز، کونسلر یاسمین، فرزانہ افضل، عائشہ مبشر، قونصل خانہ کا عملہ، لوکل کاونسلز کے مئیرز، پولیس انسپکٹر عمر خان اور دیگر کمیونٹی شخصیات نے بھی شرکت کی اور قونصل جنرل ظہور احمد اور پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کا شاندار تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

Manchester Counsalate-Christmas Ceremony

Manchester Counsalate-Christmas Ceremony

Manchester Counsalate-Christmas Ceremony

Manchester Counsalate-Christmas Ceremony