پاکستانی سفارتخانہ ڈبلن کے زیر اہتمام 23 مارچ کے حوالے سے مینشن ہاؤس ڈبلن میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی

National day of Pakistan Mansion House Dublin

National day of Pakistan Mansion House Dublin

ڈبلن (فرخ وسیم بٹ) پاکستانی سفارتخانہ ڈبلن کے زیر اہتمام یوم قرار داد پاکستان کی مناسبت سے مینشن ہاوس ڈبلن میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چائینہ ترکی ایران انڈیا بیلجیم ملائیشیا رشیا اٹلی مصر سوئزرلینڈ مالٹا سائپرس رومانیہ نائجیریا ریپبلک آف کوریا چیلی آسٹریا کینیا فن لینڈ میکسیکو پرتگال پیرو ارجنٹینا بلغاریہ اور دیگر کئی ممالک کے سفیروں کے علاوہ آئرش پارلیمنٹیرین سینیٹرز اور پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کا آغاز پاکستانی اور آئرش قومی ترانوں سے کیا گیا پاکستانی سفیر ڈاکٹر سید رضوان احمد نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور یوم قرارداد پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی پاکستان کی موجودہ صورت حال کے بارے میں کہا کہ پاکستان میں جمہوریت چل رہی ہے جس سے ملک مضبوط ہو رہا ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے چائنہ اور دیگر کئی ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دو ماہ بعد میری آئرلینڈ میں مدت معیاد ختم ہورہی ہے پچھلے پانچ سال کا عرصہ نہایت خوشگوار رہا یہاں پر میں خصوصی طور پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گا اپنے ایمبیسی اسٹاف کا جو میرے کام میں میرے ساتھ معاون رہے اور میرے ہاتھ مضبوط کیے اور بالخصوص پاکستانی کمیونٹی اور آئرش دوستوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کا تعاون اس عرصہ میں مسلسل میرے ساتھ رہا سابقہ آئرش ممبر آف پارلیمنٹ ائرک بئرن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر رضوان نے یہاں جو پانچ سال کا عرصہ گزارا وہ نہایت شاندار تھا ڈاکٹر رضوان نے خاص طور پر آئر لینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں جو کردار ادا کیا ہے اس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں یوم قرار داد پاکستان کے اغراض و مقاصد اور مختلف شعبہ جات میں پاکستان کی نمایاں کامیابیوں اور پاکستانی ثقافت پر ایک خوبصورت ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی تقریب کے اختتام پر پاکستانی کھانوں سے شرکا کی تواضع کی گئی۔