پاکستانی فلم بن روئے 26 جولائی کو سٹاک ہوم میں نمائیش کے لیے پیش کی جائے گی

Bin Roye

Bin Roye

سٹاک ہوم (کاشف عزیز سے) ہم ٹیلی وژن کی پروڈکشن اور پاکستانی سپر سٹارز پر مبنی رومنٹک فلم بن روئے 26 جولائی بروز اتوار شام 6 بجے سٹاک ہوم کے سینما گھر بائیوگراف پارک میں نمائیش کے لیے پیش کی جائے گی۔

بن روئے فلم کو پاکستان کے مشہور ڈائیریکٹر شہزاد کاشمیری اور مومنا دورانی نے ڈائیریکٹ کیا ہے جبکہ اس فلم کی کاسٹ میں پاکستان فلم انڈسٹری کے سپر سٹارز جن میں ہمائیوں سعید۔ ماہیرا خان۔ ارمینا رانا خان۔ زیبا بختیار۔ جاوید شیخ۔ عدیل خسین۔جہانزیب خان اور دیگر شامل ہیں۔ پاکستانی فلم بن روئے عید الفطر کے موقع پر پاکستان کے تمام سینما گھروں کے علاوہ پوری دنیا میں نمائیش کے لیے پیش کی جا رہی ھے۔

سویڈن میں بھی پاکستانی برادری کو تفریخ مہیا کرنے کے لیے اور سویڈن میں پاکستانی کلچر کے فروغ کےلیے پاکستانی فلم بن روئے کی نمائیش کا انعقاد کیا جا رھا ہے جس میں آپ تمام پاکستانی برادری سے گزارش ھے کےآپ اپنی فیملیز کے ساتھ فلم دیکھنےآئیں اور پردیس میں پاکستانی کلچراور ثقافت کو پرموٹ کریں۔

26 جولائی بروز اتوار شام 6 بجے بائیوگراف پارک میں نمائیش کے لیے پیش کی جانے والی پاکستانی فلم بن روئےکی ٹکٹ کی بکنگ کے لیے آپ (آئی دیسی ڈاٹ ایس ای) کی ویب سائیٹ کا وزٹ کر سکتے ھیں اور ٹکٹ کی ایڈوانس بکنگ اور مزید معلامات خاصل کر سکتے ہیں۔