پاکستانی میڈیا کے نام

عزت سے اعتبار محروم کیوں کیا
جوانان نسل پاک کو مسموم کیوں کیا

ہر ذرہ ذرہ پاک کا ناطق شعور تھا
معلوم شجاعتوں کو، نامعلوم کیوں کیا

چاہتے تو نسل نو کی کرتے تعمیر تم
اے غافلو، اس جذبہ کو معدوم کیوں کیا

ہر دور کی تاریخ میں غدار ہیں بھرے
ان فتنہ پر دازوں کو معصوم کیوں کیا

اپنی منافقتوں سے گرنکلو گے باہر تم
سوچو گے روح قائد کو مغموم کیوں کیا

Alia Jamshed Khakwani

Alia Jamshed Khakwani

مسز جمشید خاکوانی