منیٰ میں 54 پاکستانی حجاج شہید ہوئے، 110 تاحال لاپتہ ہیں: وزیر مذہبی امور

Sardar Yousuf

Sardar Yousuf

لاہور (جیوڈیسک) وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق 12 زخمی پاکستانی جدہ اور مکہ کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اب تک بھگدڑ سے 54 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے 21 کی تدفین کی جا چکی ہے۔ 355 لاپتہ پاکستانی حجاج کی تفصیلات اکٹھی کی جا چکی ہیں جبکہ 110 پاکستانی ابھی تک لاپتہ ہیں۔