پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کی بھارت میں دھوم مچ گئی

Momina Mustehsan

Momina Mustehsan

لاہور (جیوڈیسک) مومنہ مستحسن کوک سٹوڈیو کے سیزن 9 میں استاد راحت فتح علی خان کے ساتھ گانا گا کر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔

ایک طرف ان کی گلوکاری کے چرچے ہو رہے ہیں تو دوسری طرف لوگ ان کی خوبصورتی پر بھی فدا ہو چکے ہیں۔ بھارت میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان کی تصاویر کو بہت پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ پورے بھارت میں ان کی خوبصورتی کی دھوم مچ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر مومنہ مستحسن کی تصاویر کو ہزاروں بار شیئر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مومنہ مستحسن بالی ووڈ کی فلم ’’آواری‘‘ گانا گایا تھا جسے سننے والوں نے خوب پسند کیا تھا۔ یہ گانا انہوں نے فلم’’ایک ولن‘‘ کیلئے گایا گیا تھا۔