پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم دوسری بار 25 جولائی کو ناروے پہنچ رہی ہے

Pakistani Street Child, Football Team

Pakistani Street Child, Football Team

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کا دنیا کے سب سے بڑے بچوں کے فٹ بال کپ میں شرکت کا یہ دوسرا موقع ناروے کی معروف جنرل سرجری اسپیشلسٹ ڈاکٹر ٹینا شگفتہ کھورمو کو جاتا ہے جن کی کوششوں سے پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم دوسری بار 25 جولائی کو ناروے پہنچ رہی ہے۔

پاکستان میں اسٹریٹ چائلڈ کو آزاد فاؤنڈیشن نامی تنظیم دیکھ بھال کرتی ہے اور انکی تمام ضروریات کا خیال رکھتی ہے۔ بچوں کے فٹبال کپ کے میچز کے دوران عمومی طور پر دوسو سے لیکر تین سوکے قریب لوگ بچوں کا میچ دیکھنے کے لیے شرکت کرتے ہیں۔

پاکستانی اسٹریٹ بچوں نے گذشتہ سال جو میچ بھی کھیلا اس میں 2000 کے قریب پاکستانیوں نے شرکت کر کے اسٹریٹ چائلڈ کی زبردست پذیرائی کی۔ امید ہے کہ اس سال بھی بڑی تعداد میں پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ کی حوصلہ افزائی کے لیے میچ دیکھنے پہنچے گے۔