پاکستانی ٹیم نے پہلی سے آخری گیند تک خراب کرکٹ کھیلی، مشتاق کا اعتراف

Mushtaq Ahmad

Mushtaq Ahmad

ویلنگٹن (جیوڈیسک) اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے تسلیم کیا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم نے پہلی سے آخری گیند تک خراب کرکٹ کھیلی۔

مشتاق احمد نے کہا کہ تیسرے میچ میں ہمارے بولرز پلان کے مطابق بولنگ نہیں کرسکے۔ گپٹل پر کسی طور قابو پالیا تو اینڈرسن درد سر بن گئے۔ مشتاق احمد نے کہا کہ ایشیا کپ اور ورلڈٹی ٹوئنٹی سے قبل اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا، فٹنس بہتر بنانے کیساتھ بولرز کو نئی گیند سے وکٹیں لینا پڑیں گی۔

ایشیا کی کنڈیشنز نیوزی لینڈ سے مختلف ہیں، ان سے فائدہ اٹھانے کیلیے ہمیں اپنی توانائی یکجا کرتے ہوئے ایک ٹیم کے طور پر پورے اعتماد سے میدان میں اترنا ہو گا، پوری امید ہے کہ ہم ان میگا ایونٹس میں ایک بہتر یونٹ کی صورت میں ابھر سکتے ہیں۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ کیویز کیخلاف ون ڈے سیریز میں بہتر کارکردگی کی توقعات وابستہ ہیں۔