پاکستانی تاجروں نے بھارت کو پیاز کی فروخت شروع کردی

Onions

Onions

کراچی (جیوڈیسک) بھارتی ٹماٹر ملک میں آنے کے بعد پاکستانی تاجروں نے بھی پڑوسی ملک کو پیاز کی فروخت شروع کر دی۔ ملک میں ٹماٹر کی قیمتوں کا پارہ 100 روپے تک پہنچا تو تاجروں نے اس کی قیمتوں کو لگام دینے کے لیے بھارت سے خریداری شروع کردی۔

دوسری جانب اب بھارتی بھی اپنے کھانوں میں پاکستانی پیاز کا مزہ لیں گے۔ پڑوسی ملک نے مقامی تاجروں سے 50 ہزار ٹن پیاز کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت میں سیلاب کے باعث پیاز کی فصل متاثر ہونے سے اس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا تھا اور طلب پوری کرنے کے لیے بھارت اب اسے پاکستان سے درآمد کررہا ہے۔