پی سی ایف اے تمام پاکستانیوں کا فورم ہے اس کا کسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ کبھی کسی سیاسی پارٹی کا حصہ بنے گی۔ صدر ندیم خان

PCFA MITANG AUSTRIA

PCFA MITANG AUSTRIA

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی اب تک کی کارکردگی کے سلسلہ میںماہانہ میٹنگ صدر ندیم خان کی زیر صدارت ویانا 23 ڈسٹرکٹ میں منعقد کی گئی جس میں ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران اور آسٹریا کے دوسرئے شہروں سے عہدیداران اور کوآرڈینیٹرزاورپی سی ایف اے مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان تبسم ،ڈپٹی چیرمین حافظ محمد نعیم آف ہورن اورپاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے سینئر نائب صدر حاجی محمد ارشد باجوہ،نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ،نائب صدر حاجی ملک امین اعوان،جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد ،جوائنٹ سیکرٹری ملک عابد،فنانس سیکرٹری محمدانور،جوائنٹ فنانس سیکرٹری علی زوالفقار،میڈیا کوآرڈینیٹر اکرم باجوہ،کلاگن فورٹ اور شٹائر مارک کوآرڈینیٹرعاصم نوید،سالزبرگ کوآرڈینیٹرعبدالسلام فرید، کوآرڈینیٹر حاجی سلطان احمد،کوآرڈینیٹرحاجی ملک مصطفی ،کوآرڈینیٹر چوہدری پرویز، کوآرڈینیٹرجاوید اقبال ،کوآرڈینیٹر طارق حسین، کوآرڈینیٹر فیملی رابطہ حبیب الرحمان خان اور انتظامی امور کمیٹی کے عمر خطاب خان،انوار خان ،حاجی قاسم علی،سہیل اصغر باجوہ اور ہورن سے اعجاز احمد نے شرکت کی۔میٹنگ کی کاروائی کا آغاز حافظ نعیم کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور ساتھ نظامت کے فرئض بھی ادا کیے ۔نعت رسول مقبول ۖ پڑھنے کی سعادت انوار خان نے حاصل کی۔

میٹنگ میں مختلف ممبران چوہدری پرویز، طارق حسین،عبدالسلام فرید ،حاجی سلطان احمدنے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔ انوارخان نے شرکاء میٹنگ کو اپنی شاعری سے خوب محظوظ کیا ۔مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان نے اپنے خطاب میںکہا کہ یہ فورم ہماری فیملی ہے ہم سب ایک جسم ہیں اور پاکستا ن کی خدمت کرکے اپنا قومی فریضہ ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اللہ کی خوشنویدی حاصل کرنے کے لیے کام کرتے ہیں اُنہوں نے تمام ممبران کی مشاورت سے سہیل اصغر باجوہ کو ایگزیکٹیو باڈی میں اور اعجاز احمد آف ہورن اور انوار خان کو کوآرڈینیٹر نامزدگی کا اعلان کیااور سہیل اصغر باجوہ کے عہدئے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

فنانس سیکرٹری محمد انور نے فنانس پر بریفنگ دی ۔سینئر نائب صد ر حاجی محمد ارشد باجوہ نے نئے ممبران کو فورم میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ25 دسمبر قائد ڈئے کے موقع پر ایک مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گا تاریخ کا اعلان تمام ممبران سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا اور کشمیر کے حوالہ سے 5فروری کو بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا جگہ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا ۔صد ر ندیم خان نے کہا کہ میں نئے ممبران کو خوش آمدید کہتا ہوں اور شکریہ ادا کرتا ہوں لالہ محمد حسین خان کا جنہوں نے بہت اچھے طعام کا انتظام کیاندیم خان نے مذید کہا کہ یہ فورم تمام پاکستانیوں کا فورم ہے اس فورم کا کسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں اس فورم میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے لوگ موجود ہیں اور وہ اپنی اپنی پارٹیوں میں کام کر رہے ہیں مگر فورم نہ توکسی سیاسی پارٹی کی حمایت کرتا ہے نہ کرئے گا۔

ہم سب نے مل کر پاکستان کے لیے کام کرنا ہے اور سب مل کر اس فورم کو مضبوط کریں اگر فورم مضبوط ہوگا تو ہم سب مضبوط ہونگے اُنہوں نے مذید کہا کہ فورم کے لیے دفتر جلد لیا جائے گا جس پر پی سی ایف اے کی قیادت کام کر رہی ہے ۔میٹنگ کے احتتام پر حافظ نعیم نے اجتمائی دعائیہ کلمات میں پاکستان میں دہشت گردی میں شہید پاک فوج اور سویلین لوگوںکے لیے فاتحہ خوانی کرائی اور پاکستا ن کی ترقی ،خوشخالی ،امن و امان اور پی سی ایف اے کے بہتر مستقبل کی دعا کی اور حافظ نعیم نے شاندار میٹنگ کے انقعاد پر تمام ممبران اور خصوصاََلالہ محمد حسین خان کا شکریہ ادا۔ کیا۔