یوم علی کے موقع پر حکومت فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے: آئی ایس او پاکستان

Hazrat Ali

Hazrat Ali

لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے صدر علی کاظمی نے مرکزی سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران مطالبہ کیاکہ یوم علی کے موقع پر حکومت فول پروف سکیورٹی یقینی بنائے شہریوں کو تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے امسال بھی یوم علی کو حکومتی اداروں کی طرف انتہائی حساس قرار دیاجا رہاہے۔

یوم علی کے موقع پر امامیہ اسکائوٹس ملک بھر میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں گے شہادت حضرت علی کے حوالے سے مجالس کے اجتماعات میں دستہ امامیہ نوحہ خوانی ،سوز خوانی کریں گے اور مجالس کے اجتماعات میں نماز ظہرین باجماعت کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت علی کی شہادت کے موضوع پر آئی ایس او کے مقررین لاہور سمیت ملک بھر میں نماز باجماعت کے بعد ہزاروں عزاداران امام علی سے سیرت حضرت علی کے موضوع پر خطاب کریں گے۔