پاکپتن کی خبریں 27/2/2017

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکپتن شہر میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے، عوام کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، شہر کو خوبصورت بنانے کا عزم کر رکھا ہے، شہریوں کے مسائل کوحل کرنے کے لئے کوئی کمی نہیں چھوڑیں گئے، ان خیا لات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ، وائس پریذیڈنٹ چیمبر آف کامرس رحیم یار خان رانا احمد علی آرائیں م،چیئرمین بلدیہ پاکپتن چوہدری محمد مظفر اقبال نے الفرید گارڈن کے رہائشیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وائس چیئر مین چوہدری اسرار احمد ،چیئر مین یونین کونسل نمبر21چوہدری بشیر احمد ،چوہدری مظفر اقبال کے علاوہ کونسلرز بابا جو گیندر، ناصر ایوب،صابر جٹ ،سید محسن شاہ جیلانی اور دیگر بھی موجود تھے ۔انہوںنے کہا ہے کہ پاکپتن شہر کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں اور ان مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ الفرید گارڈن پرائیویٹ ہاوسنگ سکیم اور ان کے مالکان نے کالونی کی فروخت کے وقت جو سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی وہ انھیں پورا کریں اور سوئی گیس کے حوالے سے کالونی کے40لاکھ جو جمع ہیں انھیں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے میں خرچ کئے جائیں کالونی کے رہائشی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں ان سے بھر پور تعاون کیا جائے گا ۔قبل ازیں رانا احمد علی آرائیں کی آمد کے موقع پر استقبال کیا گیا ۔۔۔

پاکپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر)معروف بزنس مین ملک آفتاب شافی نے کہا ہے کہ حضرت با با فرید الدین مسعود گنج شکر کی تعلیمات سے متاثر ہو کر لوگ دین اسلام میں داخل ہوئے ، اولیاء اللہ نے دین اسلام کی اشاعت کیلئے تلوار کی جگہ اخلاق کو استعمال کیا، اللہ کے اولیاء کی مزارات پر حاضری سے قلبی سکون ملتا ہے۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے پاکپتن میں حضرت با با فرید الدین مسعود گنج شکر کے دربار پر حاضر ی موقع پر کیا۔ اس موقع پر حسن عباس بخاری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ملک آفتاب نے کہا کہ دہشت گردوں نے بزدلانہ کاروائیوں کا نشانہ ہمارے امن کے مراکز کو بنا یا ،دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے دل خون کے آنسو روتا ہے ، اولیا ء نے ہمیشہ ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کوششیں کی۔ ۔۔۔۔

پاکپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر)تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے یونین کونسل کے چیئر مین احمر عباس ہوتیانہ کے دو شناختی کارڈ (بلاک شدہ) مقدمہ نمبر139/16ایف آئی اے سرکل ملتان کی کاروائی کی وجہ سے پنجاب بینک پاکپتن کا اکاونٹ کھولنے سے انکار کردیا واضح رہے کہ مذکورہ بالا ملزم دوشناختی کارڈ رکھنے کے جرم میں عرصہ ایک ماہ ملتان میں رہنے کے بعد حال ہی میں ضمانت پر رہا ہوا ہے اور ملزم کے خلاف FIAمیں کاروائی چل رہی ہے۔۔۔۔

پاکپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سینئر مقامی صحافی منیر احمد کی کزن قضائے الہٰی سے وفات پاگئی جس کی نماز جنازہ انکے مقامی گاوں 84ڈی میں ادا کی گئی جنازے میں صحافیوں ،سیاسی و سماجی شخصیات،شہریوں اور رفقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحومی کی قل خوانی کا ختم پاک آج انکی رہائش گاہ 94ڈی میں پڑھا جائے گا ۔۔۔

پاکپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سینئر نائب صدرعاطل محمود منے خان نے کہاہے کہ ملکی ترقی کیلئے کوششیں کرنے والے مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر الزام لگانے والوں کو عوام نے بری طرح مستر د کر دیاہے، میاں محمد نواز شریف پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کررہی ہے ۔انہوں نے کہاہے کہ تحریک انصاف کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں اور پاکستان کے روشن مستقبل نوجوان نسل کے مستقبل کے ساتھ کھیلنا چھوڑدیں، عمران خان کو گزشتہ ناکامیوں سے سبق سیکھ لینا چاہیے کہ عوام نوا زشریف کے ساتھ ہے ۔عاطل محمود نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت کے دور ان ملک میں بے شمار ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچے، “سی پیک” کامیابی کی نئی راہیں کھول دے گا۔۔۔۔

26-2-17