پاکپتن کی خبریں 4/2/2017

Protest

Protest

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعة الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کی نظربندی کے خلاف دفاع پاکستان کونسل، شہری تنظیموں کی احتجاجی، نعرے بازی۔ بتایا گیا ہے کہ جماعة الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کی نظر بندی کے خلاف دفاع پاکستان کو نسل، شہری تنظیموں نے مسجد مبارک کے سامنے ساہیوال روڑ پر احتجاجی ریلی نکالی، احتجاجی ریلی کی قیادت سرپرست جماعت الدعوة حاجی محمد اشرف، ضلعی رہنما دفاع پاکستان کونسل ابو ایوب ، حاجی محمد وسیم، حکیم لطف اللہ،مولانا محمد اقبال سلفی، طلحہ ایوبی نے کی،ریلی کے شر کاء نے حافظ سعید کی گرفتاری کے خلاف ہا تھوں میں بینرز ،پلے کارڈ اٹھا کر شرکاء کشمیریوں سے رشتہ کیا، لاالہ الااللہ اور مودی کا جو یار ہے، غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگائے ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقر ین نے کہا کہ جما عة الدعوة کے سربراہ حا فظ سعید کی نظر بندی کے احکامات حکومت کی طرف سے نہیں بلکہ یہ حکم نئی دہلی اور واشنگٹن سے آیا ہے جس پر ہمارے حکمرانوں نے عملدرامد کیا ہے ۔ وزیر داخلہ جما عة الدعوة کے خلاف پاکستان میں ایک مقدمہ دکھا دیںیہ حکم کشمیر کی جدوجہد کو سبوتاث کرنے کیلئے ہے۔پاکستان آزاد ملک ہے اس کی سا لمیت کیلئے ڈٹے رہیں گے۔ پاکستان کی سا لمیت کشمیر کی آزادی کی ضامن ہے۔ ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)پاکپتن کے محنتی اور نامور ڈاکٹر غلام عباس صابر کی گراں قدرٹی بی خدمات کے پیش نظر پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں ضلع پاکپتن نے ٹی بی کنٹرول کرنے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ انکی نمایاں خدمات کے پیش نظر جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ ٹی بی ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ، اور ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے ڈپٹی کمشنر عرفان سندھو، ایم این اے منصب علی ڈوگر، صوبائی وزیر ڈاکٹرفرخ جاوید سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والے قابل ڈاکٹر کو سرکاری سطح پر ایوارڈ سے نوازا جائے تاکہ انکی حوصلہ افزائی ہوسکے۔ اور ٹیبی کلینک کو بلڈنگ فراہم کی جائے جہاں پر مریضوں کا علاج کیا جاسکے اورمریضوں کو داخل کرنے کے لیے ٹی بی سینیٹوریم قائم کئے جائیں۔ تاکہ ٹی بی کا ضلع بھرسے خاتمہ ممکن ہوسکے۔ ٹی بی ایسوسی ایشن بہت جلد ٹی بی سیمینار کا انعقاد کرکے عوام کو آگاہی دے گی اور پوزیشن ہولڈر ڈاکٹر غلام عباس صابر کو میڈل اور انکے محنتی عملہ کو سرٹیفیکیٹس سے نوازے گی۔ ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ ہیلتھ کیئر ٹیم کا پولیس کے ہمراہ میڈیکل سٹور پر چھاپہ غیر رجسٹرممنوعہ ادویات برآمد میڈیکل سٹور سیل مالک فرار ۔بتایا گیاہے کہ ڈرگ انسپکٹر طاہر خاں نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ غلہ منڈی روڈ پر واقع فاروق میڈیکل سٹور چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں غیر رجسٹرڈ ممنوعہ ادویات برآمد کر کے قبضہ میں لے کر میڈیکل سٹور کو سیل کر دیا جب کہ میڈیکل سٹور کا مالک محمد فاروق موقع سے فرار ہو گیا ۔ کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرحیم گوپی نے کہا کہ اس سلسلہ میں محکمہ ہیلتھ کی میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف بلا جواز کاروائیوں پر اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو شہر بھر کے میڈیکل سٹوروں کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کر دیں گے۔۔۔
۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)مخالفین کے کیس کی پیروی کرنے پر تین مسلح افراد کا شہری پر تشدد۔بتا یا گیاہے کہ قبولہ روڑ پر ریاض حسین کچری سے نکل رہا تھا کہ محمد شفیق وغیرہ دو مسلح افراد آگئے جنہوں نے ملزمان کے مخالفین کے کیس کی پیروی کرنے پر ریاض حسن اور عبدالمنان کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔۔۔