پاکپتن کی خبریں 10/5/2017

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت شہریوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، گزشتہ ادوار میں بجلی کی اپ گرڈیشن کے لئے کوئی منصوبے نہیں بنائے گئے جس سے شہری بجلی کی بار با ر ٹرپنگ اور کم وولٹیج جیسے مسائل سے دو چار تھے ،علاقہ میں نئے بجلی کی فیڈر بنا کر شہریو ں کو بجلی کی بلا تعطل فراہم کرنا بلاشبہ مسلم لیگ (ن) ہی حکومت کا ہی کارنامہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرڈ اسٹیشن چک بیدی میں 3 کروڑ 98 لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا سکندر چوک فیڈر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر خالد سعید خان، ایس سی ساہیوال چوہدری محمد نعیم ،ایکسین پاکپتن خالد سیال ،ایس ڈی او خالد پرویز ،چیئر مین محمد احمد موہل ،محمد افضل کچھی سمیت اہل علاقہ اور واپڈا ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔منصب ڈوگر نے کہا کہ سکندر چوک فیڈر کا قیام دو ماہ کے قلیل عرصہ میں عمل میںلایا گیا جس سے علاقہ کے مکینوں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت شہریوں کو ریلیف فراہم کر رہی ہے ، گزشتہ دور حکومت میں ملک کی ترقی کے لیئے کوئی بڑا منصوبہ بنایا گیا ، مسلم لیگ (ن ) کے حکومت میں لاتعداد ترقیاتی منصوبوںکو مکمل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیاہے۔۔۔۔۔
۔۔۔۔
پاکپتن(بیورورپورٹ )ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر پاکپتن کامران یوسف ملک نے کہا کہ شب برات کے موقع پر پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ، ضلع بھر کی مساجد کے باہر پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ،پولیس کے مسلح دستے رات بھر ضلع کا گشت کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع پاکپتن میں کل 144 مساجد میں نماز ادا کی جائے گی ، جن کی سیکورٹی 3 ڈی ایس پی ،5 انسپکٹر ز سمیت الیٹ فورس کے اہلکار اور رضا کار کریں گے، شب برات کے موقع پر امن وقیام کا قیام یقینی بنانے کیلئے پولیس اہلکار رات گئے موٹر سائیکل پر گشت کریں گے ، ضلع پاکپتن میں امن وامان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔کامران یوسف ملک نے کہا کہ شب برات عبادت کی رات ہے ، اس رات شہریوں کی عبادت میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف پولیس موثر کاروایاں عمل میں لائی گی۔۔۔۔۔
ہے ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔
پاکپتن(پیر توقیر رمضان سے )عمران خان کی مرشد کے گھر کے ملازمین گھر سے سامان چور ی کرکے لے گئے، چار دن گزرنے کے باوجود پولیس سراغ نہ لگا سکی۔بتایاگیاہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پاکپتن میں جب بھی آتے تو بشریٰ عرف پنکی کے گھر میں ہی قیام کرتے ہیں ، عمران خان کی مرشد بشریٰ عرف پنکی اپنے شوہر میاں خاور مانیکا کے ہمراہ اپنا گھر ملازمین نذیر وغیرہ دو افرا د کے حوالے کرکے اسلام آباد چلے گئے جن کی عدم موجود گی میں ان کے گھریلو ملازمین نذیر وغیرہ دو افراد نے گھر سے299000 مالیتی کے LIC ، گھڑی ، پنکھا اور اسرتری چوری کرکے لے گئے ۔پولیس نے عمران خان کی مرشد بشریٰ عرف پنکی کے شوہر میاں خاور مانیکا کے منشی ریاض احمد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیاہے ،تاحا ل چار دن گزرنے کے باوجود پولیس کوئی سراغ نہ لگا سکی
۔۔۔۔
پاکپتن(بیورورپورٹ )تھانہ سٹی پولیس کا جواء کیخلاف دوسرے روز بھی کریک ڈائون جاری۔بتایاگیاہے کہ تھانہ سٹی پاکپتن کے ایس ایچ او رانا ندیم اقبال نے جواء بازوں کیخلا ف کریک ڈائون کرنے کا عز م کرتے ہوئے جواء کیخلاف دوسر ے روز بھی کریک ڈائو ن کیا ۔پولیس نے شہیدی بازار میں ریڈ کر کے محمد علی وغیرہ 10 جواء بازوں کو گرفتار کرکے جواء پر لگی ہوئی 3900 روپے وٹک بھی قبضہ لے لی ہے،علاوہ ازیں گزشتہ دن پولیس تھانہ سٹی نے محلہ سید جلال میں جاری جواء کے اڈہ پر ریڈ کیا جہاں پر گلفام وغیرہ 8 افراد جواء کھیل رہے تھے جن کے قبضہ سے پولیس جواء پر لگی ہوئی1600 روپے رقم بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او رانا ندیم اقبال نے بتایا کہ پاکپتن سے جواء بازوں کو خاتمہ کریں گے ،تھانہ سٹی پولیس جواء بازوں کیخلاف کریک ڈائون جاری رکھے گی ۔ جواء بازوں کیخلاف دوسرے روز بھی کریک ڈائون جاری رکھنے پرشہری حلقوں نے رانا ندیم اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔۔۔۔