پاکپتن کی خبریں 31/12/2016

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر) تحریک انصاف کے PP-228 سے ٹکٹ ہولڈر میاں مظہر فرید وٹو نے کہا ہے کہ آج کے اس دور میں غریب عوام دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو رہی ہے، حکمران طبقہ صرف اپنی اور اپنے خاندان کی فلاح کیلئے کوشاں ہے، حکمرانوں کی کرپشن کے باعث آج کسی ادارے سے رشوت کے بغیر کام نکلوانا ناممکن ہو چکا ہے، پاکستان کا مستقبل پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں اٹھائے نوکری کی تلاش میں دھکے کھا رہے ہیں۔ انہو ں نے کہاہے کہ حکمرانوں کی کرپشن نے ملک میں تباہی مچا رکھی ہے ، پانامہ لیکس حکمرانوں کی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دیکھائی ہے ، تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف پہلے روز سے ہی حکمرانوں کی کرپشن کیخلاف ہے ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سینئر نائب صدر عاطل محمود منے خاں نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک میں برپا لوڈشیڈنگ کے بحران پر قابو پا لیا ہے ، ا ب انشاء اللہ2018 ئ میں لوڈشیڈنگ نام کی کوئی چیز نہیں ہو گی”سی پیک ” منصوبہ ترقی کی راہیں کھول دے گا،اس وقت پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،اب پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔عاطل محمودنے کہا ہے کہ بعض عناصر ملکی ترقی کے دشمن ہیں جن سے پاکستان کی ترقی براشت نہیں ہو تی ہے ،ان کو ملک پر حکومت کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا ہے،آئندہ 2018 میں ہونیوالے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر عوام کی خدمت جاری رکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پاکستان کی ترقی کے کوشاں ہیں ، ملکی ترقی کی راہ روڑے اٹکانے والے عناصر اب منہ چھپا رہے ہیں۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر پاکپتن کا مران یو سف ملک نے کہا ہے کہ نیو ائیر نائٹ پر من چلے نو جوانوں کو قا بو کر نے کے لئے پولیس نے فول پروف سیکورٹی پلان مر تب کر لیا ہے ،نیو ائیر نائٹ کے موقع پرپولیس کے مسلح سکواڈ شہر کی اہم سڑ کوں گلیوں پر گشت کر کے امن امان کو یقینی بنا ئے گئے اور شہر کے اہم چوکوں میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکار ڈیوٹی کے فراہم سرانجام دیں گئے ۔انہوں نے کہاکہ نیو ائیر نائٹ کے موقع پر من چلے نوجوانوں کو ہر گز ہلہ گلہ کر نے کی اجازت نہیں دی جائے گئی مو ٹرسائیکل کی ون ویلنگ کر نے اور ہوائی فا ئر نگ کر کے عوام الناس کے آرام میں خلل ڈالنے والے جیل جائیں گئے۔انہوں نے شہر یوں سے اپیل کی کہ وہ نیو ایئر ناٹ کے موقع پر اپنے ارد گرد کے ماحول پرنظر رکھیں اورغیر قانونی سرگرمی کی پولیس ریسکیو15 پر فوری اطلاع دیں تا کہ پولیس فوری امن امان خراب کر نے والے عناصر کے خلاف کاروائی کر سکے ۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) پاکپتن کے مشہور شاعر مجید سالک مرحوم کی برسی کے موقع پر پاکپتن میں محفل میلاد مصطفیۖ کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور نعت خواں نے مجید سالک کا نعت کا کلام پیش کیا ۔محفل کی صدارت سید مظہر حسین شاہ اور سید شمسل حید ر نے کی۔محفل مبارک سے حضورۖ کی حیات مبارک پر روشنی ڈالتے ہوئے خصوصی خطاب قاری سید نیا ز بخاری نے کیا۔محفل کے مہمان خصوصی میں ڈسٹر کٹ پریس کلب کے صدر حسن عباس بخاری ، سید مظفر حسین شاہ ،راجا افتخار کے علاوہ اہلیان سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔قبل ازیں محفل کے بانی سید معین الدین نقوی نے مہمانوں کی دستار بندی کی۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)سائونڈ سسٹم پر فحش گانے چلانے پر چھ مقدمات درج۔بتا یا گیاہے کہ راکھ پل پر محمد مجید سائونڈ سسٹم پر اونچی آواز میں فحش گانے چلا رہا تھا ۔ بونگہ حیات میں عبدالغفور بھی ٹیپ پر اونچی آواز میں فحش گانے چلا رہا تھا ۔پل نور جھنگ میں قدرت اللہ ،ملکہ ہانس میں فلک شیر ، پل نہر کھادر پر محمد رفیق اور گائوں 155/Eb میں محمد اصغر فحش گانے چلا رہا تھا جن کیخلاف پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد افراد لٹ گئے۔بتا یا گیاہے کہ گائوں نانک پور میں محمد علی کی کریانہ دکان سے محمد ریاض وغیرہ 4 افراد 150000 مالیتی کا سامان کریانہ اور نقدی وغیرہ چوری کر کے لے گئے۔ محلہ مشتاق نگر عارفوالا کے رہائشی محمد تسلیم ،عبدالطیف اور اپنے ڈرائیور کے ہمراہ گھر آرہا تھا کہ گائوں38/Eb کے قریب چار نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پر روک کر فائرنگ کی جس سے ڈرائیور کے دونوں بازو مضروب ہو گئے ،ملزمان نے روک کر301500 مالیتی کا سامان و دیگر سامان چھین لیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)شوہرکا سسرال میں جا کر بیوی پر تشدد۔بتا یا گیاہے کہ گائوں 29/Kb کی رہائشی غلام عائشہ اپنے والد کو ملنے آئی ہوئی تھی جس کو شوہر ملزم محمد ندیم اس کو پہلے بھی جان سے مارنے کا خوف دلا کر فعل خلاف وضع فطری کر تا رہا ملزم ندیم اپنے سسرال میں آکر اپنی بیوی عائشہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)تلخ کلامی کی رنجش پر 5 افراد کا دیہاتی پر تشدد۔بتا یا گیاہے کہ گائوں17/Eb کے رہائشی محمد خان کی محمد آصف وغیرہ 5 افراد کیساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی جسکی رنجش پر ملزمان نے محمد خان اور محمد الطاف کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔۔۔۔