پاکپتن کی خبریں 21/3/2017

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) انصاف لائرز ونگ کے ضلعی صدر میاں محمد احمد وٹو ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان نے پاکستان کی غریب عوام کو مہنگائی کے سوائے کچھ نہیں دیا، حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں، حکمرانوں کی کرپشن کیخلاف آواز اٹھا رہے ہیں ، شریف خاندان کی کرپشن نے پاکستان کو مقروض بنادیاہے ، پاکستان کا روشن مستقبل نوجوان نسل آج ہاتھوں میں ڈگریاں اٹھا ئے نوکریوں کی تلاش میں دھکے کھاتے پھررہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ حکمرانوںنے پاکستان پر جمہوریت کے نام پر اپنی بادشاہت مسلط کر رکھی ہے ، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں حکمرانوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، حکمرانوں کی کرپشن کے باعث آج کسی ادارے سے رشوت اور سفارش کے بغیر کام نکلوانا ناممکن ہو چکا ہے ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر )دیرینہ رنجش پر چھ افراد کا ماں بیٹی پر تشدد۔بتایاگیاہے کہ اڈہ بنگہ حیات کے رہائشی رحمت علی کی ندیم وغیرہ چھ افراد کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی جسکی رنجش پر ندیم وغیرہ چھ افراد نے رحمت علی کی بیوی زینب بی بی اور بیٹی مقدس بی بی کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر )رکشے کے انتظار میں سڑک پر کھڑی 40 سالہ خاتون کو دو اوباش نوجوانوں نے چھ ساتھیوں کی مدد سے غواء کرواکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بتایاگیاہے کہ گائوں ٹبہ سلطان کی رہائشی 40 سالہ روبینہ بی بی گائوں 149/Eb آئی ہوئی تھی جو سڑک پر گھر جانے کیلئے رکشہ کا انتظار کر رہی تھی کہ اسی دوران علی احمد وغیرہ آٹھ افراد آئے گئے جنہوں نے خاتون کو اغواء کرکے نامعلوم مقار پر لے گئے جہاں پر دو نامعلوم ملزمان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔خاتون ملزمان کے چنگل سے فرار ہو کر گھر پہنچ گئی۔پولیس نے علی احمد وغیرہ آٹھ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔۔