پاکپتن کی خبریں 21/5/2017

Rizwan Chaudhry Iqbal

Rizwan Chaudhry Iqbal

پاکپتن (بیورورپورٹ) پاکستان کسان اتحاد کے صوبائی صدر پنجاب چوہدری رضوان اقبال نے کہا ہے کہ 27 مئی کو پارلیمنٹ کے سامنے دیئے جانے والے دھرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، کسان کسی وقت بھی اسلام آباد پارلیمنٹ ہائوس کیلئے روانہ ہوسکتے ہیں، دھرنے میں کسان زراعت کا علامتی جنازہ پڑھاکر ارکان اسمبلی سے بھیک مانگیں گے کیونکہ حکمرانوں کی کسان دشمن پالیسیوں نے کسانوں کو بھیکا ری بنادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کسان شدید ازیت کا شکارہے، کسانوں کو سستی کھادیں فراہم نہ ہوں گی تو شعبہ زراعت ترقی کیسے کرے گا، زراعت کی ترقی ہی بلاشبہ پاکستان کی ترقی ہے ، حکومت کسانوں سے کھادوں پر GSTا ور GIDC ٹیکس کی وصولی فوری طور پر بند کرے ، حکومتی وزراء کی عدم دلچسپی کے باعث پاکستان کا کسان زلیل وخوار ہوچکاہے،کسان اپنے مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر دیئے جانیوالے دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کسانوں کوریلیف فراہم کرتے ہوئے کسانوں کو سستی کھادیں،سستی بجلی اور دیگر زرعی مشینری کی سستی فراہمی یقینی بنائی ، حکومت نے کسان دوست پالیسیاں اپنا کر شعبہ زراعت کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا چار سالہ دور عوام کی بے لوث خدمت سے عبارت ہے، وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاسکتان ترقی و خوشحالی کی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ویژن ترقی ،خوشحالی اور امن وامان کا ہے،حکومت عوام کا صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے کوشاں ہے، پاکستان مخالف قوتوں کے اشاروں پر بعض عناصر ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوششیں کررہے ہیں۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن اشفاق الرحمن خان نے کہاہے کہ 24 مئی کو پاکپتن میں رمضان بازار فنگشنل کر دیئے جائیں گے ،رمضان بازاروںمیں آنے والے صارفین کوریلیف فراہم کرنے گئے،رمضان بازارو ں سے سستی اور معیاری اشیاء کی فراہم شہریوں کو یقینی بنائی گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان بازاروں کے انعقاد کے حوالے سے منعقد کیے گئے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی محمد وسیم،اللہ دتہ سمیت عملہ اور تاجر موجود تھے۔اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی محمد وسیم نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں شہریوں کو سستی اشیاء فراہم کریں گے ، رمضان بازاروں میں عام بازار سے 10 روپے کم قیمت میں اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(بیورورپورٹ)ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر امتیاز احمد رانا نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم کے مطابق 22 مئی تا 27 مئی پنجاب بھر میں انسداد ہیپاٹائٹس کی خصوصی مہم کا آغاز کیا گیاہے، اسی سلسلہ میں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاکپتن میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، ہسپتال میں 6 عدد ڈیسک بنائے گئے جہاں پر ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تشخیص کا خاص انتظامات کیا گیاہے۔۔۔۔۔