پاکپتن آباد کی خبریں 20/2/2017

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان کسان اتحاد پنجاب کے صدر چوہدری رضوان اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیثت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا شعبہ زراعت آج حکومتی وزراء کی عدم دلچسپی کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہے، کھادوں پر کسانوں سے وصول کی جانیوالی GST کے خاتمہ کیا جائے، فصلوں کے امدادی ریٹ مقرر کیے جائیں اگر فصلوںکے امدادی ریٹ مقرر نہ کیے گئے تو 20 مارچ کو کسان اتحاد ریلوے گرائونڈ میں احتجاجی جلسہ کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسانوں کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر کسان اتحاد کے ضلعی صدر چوہدری صابر نیاز، سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد اشرف، جنرل سیکرٹری خان طیب رضا، اختر خان بلو چ ،میاں عبدالرحمن وٹو سمیت کسان اتحاد کے عہدیدارن اور ممبران بڑی تعداد میں موجودتھے۔ چوہدری رضوا ن اقبال نے کہا ک، پاکستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ کسانوں کو سستی کھادیں،ادویات، سستی بجلی،سپرے اور دیگر لوازمات کم قیمتوں پر فراہم کیے جائیں ۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) صوبائی وزیر ریو نیو میاں عطا محمد مانیکانے کہا ہے کہ اولیائے عظام اور صوفیائے کرام کے آستانے فیوض و بر کات کے مر اکز ہیں ، ان م،مراکز میں آرام نشیں حضرات نے پوری زندگی امن و سلامتی کے پیغام کو پھیلایا ہے ،بزرگان دین کے مزارت پر امن کاپیغام ملتا ہے، امن دین کی روح اور انسانیت کی معراج ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع پاکپتن میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میںکمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری بر ائے لیبر و ہیومن ریسورس (پنجاب ) میاں نوید علی، ایم این اے رانا زاہدحسین، ریجنل پو لیس آفسیر طارق رستم چوہان ، ڈائر یکٹر اطلاعات ریاض الحق بھٹی،ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو، ڈی پی او کامر ان یو سف ملک ، چیر مین ضلع کو نسل پاکپتن میاں محمد اسلم سکھیرا،اے سی پاکپتن اشفا ق الر حمن سمیت ڈوثیرن اورڈسٹرکٹ کے سربر اہان بھی مو جود تھے ، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو ، ڈی پی او کامران یو سف ملک نے امن عامہ کی صورتحال اورضلع بھر میں سیکورٹی کے متعلق کیے گئے انتظامات سے اجلاس کو آگا ہ کیا ، اس موقع پر ریجنل پولیس آفسیر طارق رستم چوہان نے کہا کہ دہشت گرد عوام پر بز دلانہ حملے کرکے انکے حو صلے پست نہیں کر سکتے ، حکومت نے تہیہ کر رکھا ہے کہ آخری دہشت گر دکے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی ۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)وائس چیئر مین بلدیہ پاکپتن چوہدری اسرار احمد نے کہاہے کہ علاقے کے مسائل کے خاتمہ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ،چیئر مینی کے نظام کے شروع میں آنیوالی شکایت پر عمل درآمد کر وا کے علاقے کے مسائل کا خاتمہ یقینی بنایا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹر کٹ پریس کلب کے صدر سید حسن عباس بخاری سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں تقریباً188 شکایات موصول ہوئیں ہے ،جن میں عوام نے سیوریج،صفائی ،صاف پانی کی فراہمی اور دیگر مسائل کے خاتمہ کا پرزور مطالبہ کیا گیاتھا ، عوام کی طرف سے شکایات موصول ہوتے ہی 24 گھنٹوں کے اندر ان کا خاتمہ کے احکامات جاری کردیئے تھے،ہم عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ اس موقع پر انچارج کمپلین سیل عطاء الرحمن بٹ نے بتا یا کہ چیئر مین اور وائس چیئر مین کی ہدایت پر آنے والے شکایت پر فوری عمل کرکے 24 گھنٹوں کے اندرا ند ر عوام کا مسائل حل کر دیا جاتا ہے۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)تحریک انصاف کے PP-231 سے ٹکٹ ہولڈر خان امیر حمز رتھ نے کہاہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کرکے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، پاکستان میں دہشت گردانہ کاروایوں میں انڈیا ملوث ہے ، حکمران مودی کیساتھ تعلقات ختم کرکے مودی کو منہ توڑ جواب دیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی قوم مضبوط ہو رہی ہے ، دہشت گردوں کا ہر بزدلانہ وار پاکستانیوں کو مضبوط کررہا ہے ، خود کش دھماکوں میں پولیس افسران اور شہریوں کی شہادت پر دل خون کے آنسور وتا ہے ، شہیدوں کا خون ہم پر قرض ہے جو ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کا روں کو خاتمہ کرکے اتاریں گے۔ امیر حمزہ رتھ نے کہا کہ حکومت فوری طور پر اولیاء کرام کے مزارات، درگاہوں اور ہمارے امن کے مراکزوں کی سخت سیکورٹی یقینی بنا ئے ، پاک فوج دہشت گرد وں کوان کے ناپاک منصوبوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو نے دے گی ۔۔۔۔۔۔

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)معروف زمیندار پیر محمد ارشد جمال چشتی نے کہاہے کہ قلند ر پاک کے مزار پر ہونے والے خود کش دھماکے پر دن خون کے آنسو رورہا ہے ، شرپسندوں نے امن کے مراکز تو نہ بخشا اولیاء کرام نے ہمیشہ امن کی بات کی ، شرپسندوں نے ایسے مقامات کو نہ چھوڑا جہاں پر لوگ آکر فیض یاب ہوتے ہیںدھماکوں میں شہید ہونے والے شہدا کے خون کا قرض ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کا روں کا خاتمہ کرکے اتاریں گے ، پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں انڈیا ملوث ہے ،جو پاکستان میں قائم امن وامان کو خراب کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جیلوں میں موجود شرپسندوں کے سہولت کاروں کا باہر ان کے ساتھیوں سے رابطہ میں منقطع کیا جائے، حکومت مودی سے تعلقات فوری ختم کر کے انڈیا کو منہ توڑ جواب دیں ۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)تین افراد نے گھر میں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔بتایاگیاہے کہ محلہ اختر آباد کی رہائشی ثناء شہزادی گھر میں موجود تھی کی اچانک ناصر وغیرہ تین افراد گھر میںگھس گئے جنہوںنے ثنابی بی اوراس کی بہنوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) 9 افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو زخمی کردیا۔بتایاگیاہے کہ گائوں نگر مرلے کے رہائشی آصف جاوید کے گھر میں نذیر احمد وغیرہ 9 افراد گھس گئے جنہوں نے آصف کی چچی رضیہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔۔۔